لوک سبھا انتخابات2019: پٹنہ میں این ڈی اے کی ' سنکلپ ریلی' آج، 9 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے پی ایم مودی۔نتیش کمار

این ڈی اے لیڈران کا دعوی ہے کہ اس میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ مصروف ہوں گے اور بہار کی تمام ریلیوں کی بھیڑ کا ریکارڈر توڑ دے گی۔ نتیش کمار 2009 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران لدھیانہ مین این ڈی اے کی ریلی کے بعد پہلی مرتبہ مودی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Mar 03, 2019 08:45 AM IST | Updated on: Mar 03, 2019 01:20 PM IST
لوک سبھا انتخابات2019: پٹنہ میں این ڈی اے کی  ' سنکلپ ریلی' آج، 9 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے پی ایم مودی۔نتیش کمار

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں لوک سبھا انتخابات مہم کا بگل پھونکیں گے۔ گاندھی میدان میں منعقد ہو رہی اس ریلی میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی موجود رہنےوالے ہیں۔ پورے 9 سال بعد پی ایم مودی اور سی ایم نتیش کمار ایک ساتھ منچ شیئر کریں گے۔ نتیش کمار 2009 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران لدھیانہ مین این ڈی اے کی ریلی کے بعد پہلی مرتبہ مودی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

این ڈی اے کی اس ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار کے علاوہ نائب وزیراعلی سشیل مودی، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان، جے ڈی یو ریاستی صدر  نارائن سنگھ سمیت کئی مرکزی وزرا بھی موجود رہیں گے۔ حالانکہ امت شاہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

Loading...

پی ایم مودی صبح 11:45 بجے پٹنہ ایئر پورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے سیدھے گاندھی میدان جائیں گے۔ ریلی  کے منچ پر بہار کے لوگوں کے درمیان وہ دوپہر دیڑھ بجے تک رہیں گے۔ این ڈی اے لیڈران کا دعوی ہے کہ اس میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ مصروف ہوں گے اور بہار کی تمام ریلیوں کی بھیڑ کا ریکارڈر توڑ دے گی۔

Loading...