پرینکا گاندھی نے کیا گنگا یاترا کا آغاز، ہنومان مندر میں درشن کے بعد پہنچیں تروینی سنگم

پرینکا پریاگ راج سے گنگا میں کشتی یاترا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی علاقہ وارانسی جائیں گی۔

Mar 18, 2019 11:05 AM IST | Updated on: Mar 18, 2019 11:29 AM IST
پرینکا گاندھی نے کیا گنگا یاترا کا آغاز، ہنومان مندر میں درشن کے بعد پہنچیں تروینی سنگم

پرینکا پریاگ راج سے گنگا میں کشتی یاترا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی علاقہ وارانسی جائیں گی۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج سے یوپی میں لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اپنی مہم کا آغاز پرینکا گاندھی نے پریاگ راج سے کیا۔ اس کا نام گنگا یاترا دیا گیا ہے۔ پرینکا پریاگ راج سے گنگا میں کشتی یاترا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی علاقہ وارانسی جائیں گی۔

پرینکا کی یہ کشتی یاترا تین دنوں پر محیط ہے جس میں وہ تقریبا 140 کلومیٹر کی مسافت طے کریں گی۔ اپنی اس یاترا کے ذریعہ پرینکا گاندھی وزیر اعظم مودی کو بھی سیدھے طور پر جواب دیں گی۔ ساتھ ہی اس یاترا کے دوران وہ مندر درشن بھی کریں گی۔

Loading...

پریاگ راج میں بڑے ہنومان مندر میں پوجا کے بعد پرینکا گاندھی نے اپنے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ پریاگ راج کے تروینی سنگم پہنچ گئی ہیں۔

یاترا سے ایک دن پہلے یعنی اتوار کے روز پرینکا گاندھی نے یوپی کےعوام کے نام ایک خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’گنگا جی اتر پردیش کا سہارا ہیں اور میں بھی گنگا جی کے سہارے ہوں۔ گنگا جی کے سہارے ہی آپ لوگوں کے بیچ آؤں گی‘‘۔

دراصل پرینکا گاندھی 140 کلو میٹر طویل اپنے اس سفر میں راستے میں پڑنے والے گاؤں کے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گی اور ان کے مسائل کو جانیں گی۔

Loading...