نتیش کمار کی اپوزیشن اتحاد کی مہم کو ممتا بنرجی نے دیا جھٹکا، کانگریس کے پالے میں ڈالی گیند

نتیش کمار کی اپوزیشن اتحاد کی مہم کو ممتا بنرجی نے دیا جھٹکا، کانگریس کے پالے میں پھینکی گیند ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

نتیش کمار کی اپوزیشن اتحاد کی مہم کو ممتا بنرجی نے دیا جھٹکا، کانگریس کے پالے میں پھینکی گیند ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

Nitish Kumar Mamata Banerjee: ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے نتیش کے اس آفر کو ٹھکرا دیا، جس میں ان کو کانگریس کو ساتھ لے کر لیفٹ پارٹیوں کو کانگریس کوٹے سے لوک سبھا سیٹ دینے کی بات کہی تھی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی 'اپوزیشن جوڑو مہم' کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے نتیش کے اس آفر کو ٹھکرا دیا، جس میں ان کو کانگریس کو ساتھ لے کر لیفٹ پارٹیوں کو کانگریس کوٹے سے لوک سبھا سیٹ دینے کی بات کہی تھی ۔ ممتا نے دو ٹوک کہا کہ کانگریس کو ترنمول کانگریس اور لیفٹ میں سے کسی ایک کو چننا پڑے گا، تبھی بات آگے بڑھے گی ۔

    نتیش کمار 2024 سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی کے مقابلہ قومی سطح پر ایک موثر اتحاد بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ اسی سلسلہ میں نتیش نے حال ہی میں دہلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور پھر کولکاتہ میں ممتا اور لکھنو میں اکھیلیش یادو سے ملاقات کی ۔ اس کوشش کا مقصد اگلے لوک سبھا الیکشن میں وزیراعظم مودی کو اپنے چکرویو میں پھنسانا ہے ۔ حالانکہ نتیش کمار کی کوشش پروان چڑھتی نظر نہیں آرہی ہے ۔

    ذرائع کا دعوی ہے کہ ممتا سے ملاقات کے دوران نتیش نے مشورہ دیا کہ بنگال میں لوک سبھا الیکشن کے دوران ٹی ایم سی اور کانگریس کو سیٹوں پر سمجھوتہ کے تحت لڑنا چاہئے، جس میں کانگریس اپنے کوٹے سے لیفٹ کو سیٹ دیدے۔ اس فارمولہ سے نتیش کا مقصد بنگال کی تینوں بڑی پارٹیوں کو ایک ساتھ لانا تھا ۔ حالانکہ ممتا نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ وہ لیفٹ کے ساتھ بالواسطہ طور پر بھی اتحاد میں نہیں نظر آنا چاہتی ہیں ۔

    ممتا بنرجی کی بات کی وجہ سے نتیش کمار نے لیفٹ سے ممتا کے سیدھے اتحاد کی بجائے اس کو کانگریس کے کوٹے سے سیٹیں دینے کی بات کہہ رہے تھے۔ ممتا بنرجی کا ماننا ہے کہ کسی بھی صورت میں لیفٹ کے ساتھ نظر آنا ان کیلئے بنگال میں خسارے کا سودہ ہوگا، لہذا انہوں نے سمجھوتہ کرنے سے دو ٹوک منع کردیا ۔ دراصل تریپورہ اور بنگال دونوں جگہ کانگریس نے لیفٹ کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑا ہے، لیکن اس کا نتیجہ ٹھیک نہیں رہا ۔

    یہ بھی پڑھئے: Dantewada Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ IED کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب


    یہ بھی پڑھئے: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 10 جوان شہید، IED سے بنایا نشانہ



    نتیش چاہتے تھے کہ بی جے پی سے مقابلہ کیلئے ووٹوں کی تقسیم کسی بھی قیمت پر نہیں ہو، لیکن ممتا جانتی ہیں کہ جس لیفٹ سے لڑ کر انہوں نے بنگال کا اقتدار حاصل کیا ہے ، اس کے ساتھ کسی بھی طرح سے نظر آنے کا نقصان زیادہ ہے ۔ ممتا نے کانگریس کو دوٹوک کہا کہ اس کو لیفٹ یا ٹی ایم سی میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا پڑے گا ، جس پر کانگریس ابھی پش و پیش میں ہے ۔ حالانکہ سی پی آئی (ایم) نے قومی سطح پر کسی بھی اتحاد کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: