ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد:مہلوکین کی تعدادہوئی46،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ،امت شاہ دے سکتے ہیں جواب

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوا ۔ اپوزیشن کی جانب سے مظاہرے دیکھنے کو ملے ، اپوزشن ارکان نے دہلی کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا۔

  • Share this:
دہلی تشدد:مہلوکین کی تعدادہوئی46،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ،امت شاہ دے سکتے ہیں جواب
اپوزشن ارکان نے دہلی کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا

دہلی میں سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ آج یعنی پیر کے روز اس کے شمال مشرقی ضلع میں ہوئے تشدد کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ اسی دورا ن پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کی کارروائی آج سے شروع ہوگئی ہے۔اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے دہلی کے فسادات کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو کارروائی کو شروع ہوتے ہی ملتوی کردیا گیا۔


جیسے ہی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوا ۔ اپوزیشن کی جانب سے مظاہرے دیکھنے کو ملے ، اپوزشن ارکان نے دہلی کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کیا۔ تاہم ، جیسے ہی ایوانوں میں ہنگامہ شروع ہوئی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کو ملتوی کردیا گیا۔ کانگریس ، آپ اور ٹی ایم سی رہنماؤں نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔لوک سبھا میں ، کانگریس کے ممبران ادھیر رنجن چودھری اور کے سریش اور ٹی ایم سی ، سی پی ایم ، سی پی آئی ، این سی پی اور ڈی ایم کے کے ایم پی ایس کے ذریعہ تحریک التواءنوٹس پیش کیا۔ بی جے پی کے ایک ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا ، وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں اس مسئلے کا جواب متوقع ہے ۔



دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال میں 38 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں 4 ، لوک نائک اسپتال میں 3 جبکہ جگ پرویش چندر اسپتال میں 1شخص کی موت ہوئی ہے۔ تشدد کےد وران ہوئی جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز گوکل پوری اور شیو وہار میں نالوں سے تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں ، لیکن ان اموات کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا۔ انٹلیجنس بیورو سے وابستہ آفیسر انکیت شرما کی لاش گذشتہ ہفتے چاند باغ میں نالہ سے برآمد ہوئی تھی۔


دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے تشدد کے الزام میں اب تک 254 ایف آئی آر درج کی ہیں اور 903 افراد کو گرفتار یا حراست میں لیا ہے۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت41 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ تاہم، صورت حال جمعرات سے پرامن ہے۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ، اور لوگوں کو "ہماری ایجنسیوں کی طرف سے فوری ردعمل" کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔ دہلی اسمبلی نے نو ممبران پر امن اور ہم آہنگی کمیٹی بھی تشکیل دی ، جس کی سربراہی آپ کے ممبر اسمبلی سوراھب بھاردواج کررہے ہیں اور اس کمیٹی میں ارکان اسمبلی اتشی اور راگھو چڈھا بھی شامل ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے دہلی سکریٹریٹ میں ہوگا۔
First published: Mar 02, 2020 01:18 PM IST