ہوم » نیوز » وطن نامہ

جموں و کشمیر تنظیم نو بل2019:آج لوک سبھا میں ہوگی بحث۔ جموں وکمشیرمیں دوسرے دن بھی کرفیوجاری

اس بل کے ذریعے جموں کشمیر میں اعلیٰ ذاتوں کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ایوان میں بلوں پر تفصیلی مباحث کے ساتھ ساتھ ہر سوال کا اطمینان بخش جواب دینے کے لیے تیار ہیں

  • Share this:
جموں و کشمیر تنظیم نو بل2019:آج لوک سبھا میں ہوگی بحث۔ جموں وکمشیرمیں دوسرے دن بھی کرفیوجاری
جموں و کشمیر تنظیم نو بل2019: آج لوک سبھا میں ہوگی بحث-(تصویر:نیوز18 گرافکس)۔

جموں و کشمیر تنظیم نو بل2019 منظوری کے لیے آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ جموں کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل بھی آج لوک سبھا میں پیش ہوگا۔اس بل کے ذریعے جموں کشمیر میں اعلیٰ ذاتوں کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ایوان میں بلوں پر تفصیلی مباحث کے ساتھ ساتھ ہر سوال کا اطمینان بخش جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔


صوتی ووٹ کے ذریعے کل جموں و کشمیر تنظیم نوبل کو راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔راجیہ سبھا میں آرٹیکل 370 اور دفعہ35 اے کو منسوخ کرتے ہوئے ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا گیاہے۔ جموں کشمیر کو مرکزکے زیرانتظام علاقہ بنایا جارہا ہے۔تاہم ریاست میں اسمبلی برقرار رہے گی جب کہ لداخ کوبنااسمبلی کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کی تجویزہے۔


وہیں دوسری جانب سے جموں وکمشیر میں دوسرے دن بھی کرفیونافذہے۔ 5 اگست سے کی نصف شپ سے کرفیوکا نفاذ کیاگیاتھا۔ جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دل باغ سنگھ نے بتایاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات پیش نہیں آئے ہیں اورعوام انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

First published: Aug 06, 2019 09:51 AM IST