Loksabha speaker Om Birla to MPs: لوک سبھا اسپیکر کی نصیحت، جب ممبر پارلیمنٹ بولیں تو کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں
Loksabha speaker Om Birla to MPs: لوک سبھا اسپیکر کی نصیحت، جب ممبر پارلیمنٹ بولیں تو کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں
Loksabha speaker Om Birla to MPs: لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے تین سال مکمل کرنے والے اوم برلا نے کہا کہ آئین کے سامنے سبھی مذاہب برابر ہیں اور ممبران پارلیمنٹ کو کسی بھی مذہب کے خلاف اشتعال انگیز بیان نہیں دینا چاہئے ۔
نئی دہلی : ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے ۔ اس درمیان ملک کا نیا پارلیمنٹ ہاوس بھی لگ بھگ تیار ہے اور امید ہے کہ اس مرتبہ کا سرمائی اجلاس پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہی ہو ۔ اس سے پہلے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کئی اہم باتیں کہیں ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ڈسپلن کم ہوئی ہے ، لیکن ممبران پارلیمنٹ کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ جب وہ بولیں تو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہر کسی کیلئے برابر ہے ۔
لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے تین سال مکمل کرنے والے اوم برلا نے کہا کہ آئین کے سامنے سبھی مذاہب برابر ہیں اور ممبران پارلیمنٹ کو کسی بھی مذہب کے خلاف اشتعال انگیز بیان نہیں دینا چاہئے ۔ اوم برلا نے کہا کہ ہر ممبر پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں اپنے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے، جس سے پارلیمنٹ کا وقار بھی برقرار رہے ۔ اوم برلا نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کو اس بات کا پورا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے بیان سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو پوری ایمانداری سے اس روایت پر عمل کرنا چاہئے ۔ ہمارا آئین سبھی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق دیتا ہے ۔
اوم برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث جمہوریت کا زیور ہے، اس لئے ممبران پارلیمنٹ کو بولتے وقت غیر ضروری جارحیت اور شور شرابے سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب اراکین پارلیمنٹ ، پارلیمنٹ میں بولتے ہیں تو بولتے وقت ایک دوسرے پر نشانہ سادھنا قبول ہے، لیکن غیر ضروری جارحیت نہیں دکھانی چاہئے ۔ لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کے ذریعہ پارلیمنٹ کا استعمال بے بنیاد الزام لگانے اور عجیب و غریب الزام لگانے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر نہیں کیا جانا چاہئے ۔
نئے پارلیمنٹ ہاوس کے بارے میں اوم برلا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سال کا سرمائی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کی نئی عمارت میں ہوگا ۔ برلا نے کہا کہ نئی عمارت کا کام زوروں پر چل رہا ہے ۔ نئی عمارت جدید ہندوستان اور ہماری بھرپور تاریخ دونوں کی ایک جھلک پیش کرے گی اور ہندوستان کی سبھی ریاستوں کی ثقافت کی عکاسی کرے گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔