دہلی میں 12 سال بعد چلی سب سے طویل سرد لہر، آج رات سے بارش کے آثار، بڑھے گی ٹھنڈ

دہلی میں 12 سال بعد چلی سب سے طویل سرد لہر، آج رات سے بارش کے آثار، بڑھے گی ٹھنڈ (Photo: ANI)

دہلی میں 12 سال بعد چلی سب سے طویل سرد لہر، آج رات سے بارش کے آثار، بڑھے گی ٹھنڈ (Photo: ANI)

نہ صرف درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا بلکہ جمعرات کی رات کو ہلکی بونداباندی و بارش کا بھی امکان ہے۔ ممکنہ طور پر بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    دہلی میں 12 سال بعد سب سے طویل سرد لہر رہی ہے۔ اس سال جنوری میں آٹھ دن ایسے رہے ہیں جب درجہ حرارت چار ڈگری سے کافی کم رہا ہے۔ بدھ کو کم از کم درجہ حرارت عام سے پانچ ڈگری کم 2.6 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ یہسرد لہر کا آٹھواں دن تھا۔ اس سے پہلے پانچ سے نو جنوری تک کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سے کم اور 16 سے 18 جنوری تک ٹمپریچر تین ڈگری سے کم درج ہوا تھا۔

    اب ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے جمعرات رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ وہیں 23 سے 24 جنوری کو پھر سے ہلکی بارش کا دور شروع ہوگا۔ اس دوران 40-30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔

    وہیں، اب درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوگا۔ 24 جنوری تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت نو ڈگری پہنچنے کا امکان ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.6 اور کم از کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ دہلی میں لودھی روڈ میں سب سے کم 2.2 ڈگری، رج میں 2.3، جعفر پور میں 2.9 ڈگری کم از کم درجہ حرارت درج ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ تک سرد لہر جاری رہنے کی پیش قیاسی کی تھی۔

    اب سرد لہر سے ملے گی راحت
    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اب سرد لہر سے راحت ملے گی۔ جمعرات سے سرد لہر کا جاری قہر ختم ہوجائے گا۔ 19 جنوری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 اور کم از کم درجہ حرارت پانچ ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:
    تریپورہ میں 16 فروری تو میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ، جانئے کب آئے گاریزلٹ

    یہ بھی پڑھیں:
    مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال گوہر محل میں سہ روزہ جشن اردو کا آغاز

    نئے مغربی ڈسٹربنس کے اثر سے نہ صرف درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا بلکہ جمعرات کی رات کو ہلکی بونداباندی و بارش کا بھی امکان ہے۔ ممکنہ طور پر بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ وہیں 20 سے 22 جنوری تک صبح کے وقت ہلکا کہر چھایا رہے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: