Maharashtra Political Crisis:’میں دیکھ رہا ہوں مہاراشٹر میں بندروں کا ناچ ہورہا ہے‘، سیاسی بحران پر اسدالدین اویسی کا طنز
اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران پر کیا طنز، بتایا بندروں کا ناچ۔
Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کے نام پر گروپ کا نام رکھنے پر ادھو گروپ کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا کیونکہ چیف منسٹر نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو پارٹی کے بانی کے نام پر ووٹ نہیں مانگنا چاہئے۔
Maharashtra Political Crisis:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران پر طنز کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ میں نے مہاراشٹر میں بندروں کے ناچ پر نظریں بنائے رکھی ہیں۔ اویسی نے کہا، مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو اس معاملے پر غور کرنے دیں اور میں نے اس ڈرامے پر نظریں جمائے ہوئیں ہیں۔ بتا دیں کہ 21 جون کی صبح سے ہی مہاراشٹر کی سیاست میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ شیوسینا کے ایم ایل اے ایکناتھ شندے کچھ ایم ایل اے کے ساتھ پہلے سورت گئے اور پھر وہاں سے گوہاٹی چلے گئے۔ شندے کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ شیوسینا کے 38 ایم ایل اے ہیں۔ اس طرح ان کے پاس دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔
جب خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اویسی سے پوچھا کہ مہاراشٹر کی سیاست پر آپ کیا کہیں گے تو اویسی نے کہا، "مہا وکاس اگھاڑی کو اس معاملے پر غوروخوص کرنے دیں، انہیں سڑکوں پر اترنا چاہیے، انہیں طئے کرنا چاہیے کہ کیا کریں، اس معاملے میں کچھ طئے کرنے والا میں کوئی نہیں ہوں۔ ہم سامنے آنے والے ناٹک پر نظریں بنائے ہوئے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ مہاراشٹر میں بندروں کا ناچ جاری ہے، وہ بندروں کی طرح درخت کی ایک شاخ سے دوسری شاخ پر چھلانگ لگانے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں:
شندے گروپ نے اپنی پارٹی کا نام’شیوسینا بالاصاحب‘ رکھا اس سے پہلے ہفتہ کو شنڈے گروپ کے ایم ایل اے نے باغی ایم ایل اے کو اپنے ساتھ ملا کر اپنی پارٹی کا نام 'شیو سینا بالا صاحب' رکھا۔ شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کے نام پر گروپ کا نام رکھنے پر ادھو گروپ کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا کیونکہ چیف منسٹر نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو پارٹی کے بانی کے نام پر ووٹ نہیں مانگنا چاہئے۔ ساتھ ہی سنجے راوت نے کہا، ’سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ جن لیڈروں نے شیو سینا چھوڑی ہے وہ شیو سینا اور بالا صاحب ٹھاکرے کے نام پر ووٹ نہ مانگیں۔ اپنے والد کے نام پر ووٹ مانگیں۔ مہا وکاس اگھاڑی متحد ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔