ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

اترپردیش کے بعداب مدھیہ پردیش میں لوجہادکےنام پرمقدمہ درج،سلمان اورانکے والدکوکیاگیاگرفتار

مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی آرڈیننس 2021 (Religious Freedom Ordinance) کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔اس قانون کو مبینہ لو جہاد پر قابوپانے کے مقصد سے بنایاگیاہے۔ یہ مقدمہ کھنڈوا کے منڈی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
اترپردیش کے بعداب مدھیہ پردیش میں لوجہادکےنام پرمقدمہ درج،سلمان اورانکے والدکوکیاگیاگرفتار
پولیس کے مطابق ، سلمان نامی شخص 20 سالہ ہندو عورت پر شادی اور مذہب تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا

اترپردیش کے بعد اب مدھیہ پردیش میں بھی ریاستی حکومت نے لو جہاد کے نام پر مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کا آغاز کردیاہے۔ مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی آرڈیننس 2021 (Religious Freedom Ordinance) کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔اس قانون کو مبینہ لو جہاد پر قابوپانے کے مقصد سے بنایاگیاہے۔ یہ مقدمہ کھنڈوا کے منڈی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ، سلمان نامی شخص 20 سالہ ہندو عورت پر شادی اور مذہب تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ سلمان کو لڑکی اور کنبہ کے افراد کی شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔



پولیس نے بتایا کہ تھانہ منڈی کے تحت واقع جامکوٹہ گاؤں کا سلمان، ایک لڑکی کو ہراساں کررہا تھا۔ لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ملزم تقریباً ایک سال سے لڑکی کو شادی مذہب تبدیل کرکے شادی کرنے کے لیے اسرار کررہاتھا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ سلمان بھی گاؤں میں رہتا ہے اور پچھلے ایک سال سے اسے ہراساں کررہا ہے۔ وہ مجھے کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کررہا ہے اور مجھے مذہب تبدیل کرنے کی بھی ترغیب دے رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم سلمان اور اس کے والد راسد خان کے خلاف دفعہ 354 (ڈی) ، 341 ، 506 اور 3/5 ایم پی مذہبی آزادی بل -2021 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھاسلمان

لڑکی کے کنبہ کے افراد نے بتایا کہ سلمان نہ صرف اس کے تعاقب کیا کرتاتھا بلکہ وہ شادی نہ کرنے کی صورت میں اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہا تھا۔ لڑکی نے شکایت میں بتایا ہے کہ سلمان اپریل 2020 سے اسے مسلسل ہراساں کررہا ہے۔ وہ اسے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا اور بار بار اس سے مذہب تبدیل کرنے کے لئے کہہ رہا تھا۔ لڑکی کے والد نے سلمان سے بھی بات کی تھی لیکن اس نے اسے واپس بھیجنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ جب والد نےلڑکی کو ماموں کے گھر بھیج دیا تو سلمان نے سب کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کردیا۔پولیس نے ملزم سلمان کو جمعہ کی شام اس کے گاؤں جامکوٹہ پپل کوٹا اولڈ سے گرفتار کیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 06, 2021 08:27 AM IST