شیلا دکشت کے پیارکی کہانی: جب شادی کے لئےڈی ٹی سی بس میں ملا تھا پرپوزل

ونود نے شیلا کو بتایا تھا کہ وہ اپنی ماں کو بتانے جارہے ہیں کہ انہوں نے لڑکی کا انتخاب کرلیا ہے، جس سے وہ شادی کریں گے۔ شیلا نے تب ونود سے کہا تھا کہ کیا تم نے اس لڑکی سے دل کی بات پوچھی ہے؟ تب ونود نے کہا تھا کہ نہیں، لیکن وہ لڑکی بس میں میری سیٹ کے آگے بیٹھی ہے۔

Jul 20, 2019 10:31 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 10:31 PM IST
شیلا دکشت کے پیارکی کہانی: جب شادی کے لئےڈی ٹی سی بس میں ملا تھا پرپوزل

شیلا دکشت کی کتاب 'سٹیزن دہلی: مائی ٹائمس، مائی لائف' سے لی گئی تصویر۔

دہلی کی سب سے مقبول وزیراعلیی شیلا دکشت کے انتقال سے ہرکوئی مایوس ہے۔ شیلا دکشت مسلسل تین بارسال 1998 سے لے کر2013 تک دہلی کی وزیراعلیٰ رہیں۔ انہیں دہلی کی سیاست کا سب سے قدآور لیڈر مانا جاتا ہے۔ شیلا دکشت نے اپنی کتاب 'سٹیزن دہلی: مائی ٹائمس، مائی لائف' میں اپنی زندگی کےان حسین لمحوں میں بیان کیا ہے، جن کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

سیاست کی 'آئرن لیدی' نے اپنی لولائف کے بارے میں بھی کھل کرلکھا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انہیں پہلی نظرکے پیارکو اپنا جیون ساتھی بنانے کے لئے دو سال تک انتظارکرنا پڑا تھا۔ شیلا دکشت نے اپنی لواسٹوری کے بارے میں لکھا کہ قدیم ہندوستانی تاریخ کا مطالعہ کرنے کے دوران ہی ان کی شوہرونود سے ملاقات ہوئی۔ ونود ہی ان کے پہلے اورآخری پیار تھے۔ کتاب میں انہوں نے لکھا ہے کہ ونود ان کی کلاس کے 20 طلبا میں سب سے الگ تھے۔

Loading...

شیلا دکشت نے لکھا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ پہلی نظرمیں ہی پیارہوگیا تھا۔ وہ کافی الگ سا تھا، میرا پہلا خیال بھی اس کے تئیں الگ سا تھا۔ بطورشیلا دکشت، پانچ فٹ ساڑھے گیارہ انچ لمبے ونود خوبصورت، جدید، ساتھیوں کےدرمیان بےحد مقبول اوراچھے کرکٹرتھے۔ اتفاق سے دوستوں کے پریم تنازعہ کوسلجھانے کے لئے ان دونوں نے ثالثی کی تھی، لیکن اس پنچایت کےچکرمیں ونود اورشیلا دکشت ایک دوسرے کےکافی قریب آگئے۔

شیلا دکشت نے لکھا ہے کہ کئی بارچاہتے ہوئے بھی وہ ونود سے بات نہیں کرپاتی تھیں۔ کیونکہ وہ انٹروورٹ تھیں جبکہ ونود کھلے نظریہ والے، خوش مزاج اورایکسٹروورٹ۔ شیلا نے ایک دن دل کی بات شیئرکرنے کے لئے گھنٹے بھرتک ونود کے ساتھ ڈی ٹی سی بس کی سواری کی تھی، پھرفیروزشاہ روڈ واقع اپنی چاچی کے گھرپرونود کے ساتھ طویل وقت گزارا تھا۔

شیلا دکشت کی کتاب 'سٹیزن دہلی: مائی ٹائمس، مائی لائف' سے لی گئی تصویر۔ شیلا دکشت کی کتاب 'سٹیزن دہلی: مائی ٹائمس، مائی لائف' سے لی گئی تصویر۔

بس میں ملا شادی کا پرپوزل

شیلا دکشت نے اپنی کتاب میں اس بات کا ذکرکیا ہے کہ ان کے شوہرونود نے ڈی ٹی سی کی بس میں ہی انہیں پرپوز کیا تھا۔ جب وہ آخری سال کا امتحان دینے والے تھے تب ایک دن پہلے 10 نمبرکی بس میں چاندنی چوک کے پاس ونود نے شیلا کو بتایا تھا کہ وہ اپنی ماں کو بتانے جارہے ہیں کہ انہوں نے لڑکی کا انتخاب کرلیا ہے، جس سے وہ شادی کریں گے۔  شیلا دکشت نے تب ونود سے کہا تھا کہ کیا تم نے اس لڑکی سے دل کی بات پوچھی ہے؟ تب ونود نے کہا تھا کہ نہیں، لیکن وہ لڑکی بس میری سیٹ کے آگے بیٹھی ہے۔

(نوٹ: یہ شیلا دکشت کی کتاب 'سٹیزن دہلی: مائی ٹائمس، مائی لائف سے لی گئی ہیں)

Loading...