رات کے 12:15 بجے لڑکی کے گھرپہنچا عاشق، لڑکی نے محبت کرنے سے کیاانکارتوکیا یہ گھناؤنا کام

کیرالہ میں ضلع ایرناکولم کے کاکند میں سب کو حیران کردینے والا ایک واقعہ پیش آیاہے۔ جمعرات کو ایک شخص نے مبینہ طورپرایک 17 سالہ لڑکی کوزندہ جلایاتھا۔

Oct 10, 2019 08:41 PM IST | Updated on: Oct 10, 2019 08:41 PM IST
رات کے 12:15 بجے لڑکی کے گھرپہنچا عاشق، لڑکی نے محبت کرنے سے کیاانکارتوکیا یہ گھناؤنا کام

علامتی تصویر

کیرالہ میں ضلع ایرناکولم کے کاکند میں سب کو حیران کردینے والا ایک واقعہ پیش آیاہے۔ جمعرات کو یہاں ایک شخص نے مبینہ طورپرایک 17 سالہ لڑکی کوزندہ جلایاتھا۔ پولیس نے بتایا کہ جب لڑکی نے ملزم کی جانب سے کی گئی محبت کی پیش کش کو ٹھکرایا تو اس نے یہ گھناؤنا جرم کیا۔اس نے اسے پیار کرنے کا دعویٰ کیا۔لڑکی کو آگ لگانے کے بعد وہ بھی اس کی زد میں آگیا اور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ آتھنی جامع مسجد کے قریب کالنکارڈ میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم مدھن نے بارہویں جماعت میں پڑھنے والے طالبہ پرپٹرول ڈال کرآگ لگادی۔ پولیس کا کہناہے کہ کہ کمسن لڑکی کو آگ لگانے کے بعد اس نےاپنی جان دینے کے مقصد سے اسے اپنے گلے لگالیا۔

Loading...

نوجوان رات کے وقت لڑکی کے گھر پہنچا

ملزم مدھن سے اپنی بیٹی کوبچانے کی کوشش میں لڑکی کے والد شالان جھلس گئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ پولیس کے مطابق ،ملزم مدھن رات 12.15 بجے لڑکی کے گھر پہنچا۔ جب لڑکی کے والد نے دروازہ کھولا تو اس نے لڑکی سے ملنے کا مطالبہ کیا۔جیسے ہی لڑکی گھر سے باہرآئی تو ملزم نے اس پر پٹرول ڈال دیا اور اسے آگ لگا دی اوربعد میں اسے نے لڑکی کو اپنے گلے لگالیا۔پڑوسیوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیدی ۔ جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو فوراًٰ اسپتال متنقل کیاگیا تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور دونوں نے دم توڑدیاتھا۔

Loading...