ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Earthquake : دو مہینے میں 12 ویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ، ماہرین کی بڑھی تشویش

دہلی این سی آر میں پچھلے کچھ وقت سے زلزلے کے ہلکے اور درمیانے جھٹکے آرہے ہیں ۔ آج آئے زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے ۔

  • Share this:
Earthquake : دو مہینے میں 12 ویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ، ماہرین کی بڑھی تشویش
علامتی تصویر

دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ(این سی آر) میں آج دوپہر بعد زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ قومی زلزلہ سائنس مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہریانہ میں گروگرام ضلع کے دورالا میں دہلی سرحد کے پاس تھا۔دوپہر بعد ایک بجے آئے زلزلے کا مرکز 28.7 شمالی عرض البلد اور 76.7 مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت 2.1 درج کی گئی ۔


قابل ذکر ہے کہ دہلی این سی آر میں پچھلے کچھ وقت سے زلزلے کے ہلکے اور درمیانے جھٹکے آرہے ہیں ۔ آج آئے زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے ۔


دہلی این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکوں کی شروعات 12 اپریل سے ہوئی تھی ۔ اس وقت سے لے کر اب تک ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ 12 مرتبہ جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں ۔ ایسے میں ماہرین فکر مند ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے ان جھٹکوں کو ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہئے ۔ یہ کسی بڑے زلزلہ کا اشارہ بھی ہوسکتے ہیں ۔


گزشتہ دو ماہ میں آئے زلزلے

12 اپریل 2020 : ریختر پیمانےپر زلزلہ کی شدت 3.5 ، مرکز دہلی ، گہرائی ۸ کلومیٹر۔

13  اپریل 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 2.7 ، مرکز دہلی ، گہرائی پانچ کلو میٹر ۔

15 مئی 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 2.2 ، مرکز دہلی ، گہرائی 22 کلو میٹر۔

28 مئی 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 2.5 ، مرکز فریدآباد ، گہرائی 10 کلو میٹر ۔

29 مئی 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 2.9 ، مرکز روہتک ، گہرائی 10 کلو میٹر ۔

29 مئی 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 4.5 ، مرکز روہتک ، گہرائی 15 کلو میٹر ۔

یکم جون 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 3.0 ، مرکز روہتک ، گہرائی 10 کلو میٹر ۔

یکم جون 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 1.8 ، مرکز روہتک ، گہرائی 5 کلو میٹر ۔

تین جون 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 3.0 ، مرکز فریدآباد ، گہرائی چار کلو میٹر ۔

پانچ جون 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 4.1 ، مرکز جمشید پور ، گہرائی 16 کلو میٹر ۔

8 جون 2020 : ریختر پیمانے پر شدت 2.1 ، مرکز دہلی گڑگاوں سرحد ، گہرائی 18 کلو میٹر ۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند کے ریکارڈ بتاتے ہیں کہ قومی راجدھانی دہلی اور این آر سی زلزلہ کو لے کر زیادہ شدت والے زون چار میں آتے ہیں ، جہاں ریختر پیمانے پر 8 شدت کے زلزلہ کا بھی اندیشہ ہوتا ہے ۔ تقریبا 60 فیصدی غیر منصوبہ بند طریقہ سے بسی دہلی میں 80 فیصدی عمارتیں غیر محفوظ ہیں ۔ ایسے میں زیادہ شدت کا زلزلہ آنے پر جان و مال کے نقصان کا ڈر برقرار رہتا ہے ۔
First published: Jun 08, 2020 03:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading