உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی حکومت کیلئے تشویش کا موضوع بنا کم ویکسینیشن ، 11 کروڑ نے نہیں لگوائی دوسری ڈوز

    مرکز کیلئے تشویش کا موضوع بنا کم ویکسینیشن ، 11 کروڑ نے نہیں لگوائی دوسری ڈوز، وزیراعظم مودی کریں گے میٹنگ ۔ فائل فوٹو ۔

    مرکز کیلئے تشویش کا موضوع بنا کم ویکسینیشن ، 11 کروڑ نے نہیں لگوائی دوسری ڈوز، وزیراعظم مودی کریں گے میٹنگ ۔ فائل فوٹو ۔

    Coronavirus, Covid Vaccination, PM Narendra Modi : کورونا وبا سے جنگ جیتنے کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی جارہی ہے ۔ ہفتہ شام تک ملک میں 106 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ویکسین کی ڈوز دی جاچکی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا وبا سے جنگ جیتنے کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی جارہی ہے ۔ ہفتہ شام تک ملک میں 106 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ویکسین کی ڈوز دی جاچکی ہے ۔ ملک نے تیزی سے 100 کروڑ ویکسینیشن کے ہندسہ کو پار کرلیا ، لیکن اب مرکز کے سامنے ویکسینیشن کو لے کر ایک نئی پریشانی آگئی ہے ۔ ملک میں جس رفتار سے ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ، ویکسین کی دوسری ڈوز میں وہ رفتار کہیں غائب سے ہوگئی ۔ ویکسین کی دوسری ڈوز میں کئی ریاستوں کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے جبکہ کئی لوگ دوسری ڈوز کیلئے نہیں پہنچے ہیں ۔ اب اس معاملہ پر وزیر اعظم مودی تین نومبر کو کئی ریاستوں کے ضلع افسران سے بات کرنے والے ہیں ۔

      دراصل ملک میں ویکسینیشن کی پہلی ڈوز کا کام تیزی سے ہوا ، لیکن دوسری ڈوز دینے میں رفتار کافی کم ہے ۔ ایسے میں گیارہ ریاستیں ہیں ، جہاں ویکسینیشن کا کام متاثر ہوا ہے ۔ اس درمیان ویکسینیشن پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے تین نومبر کو مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ میٹنگ بلائی گئی ہے ، جس میں ان گیارہ ریاستوں میں ٹیکہ کاری پر گفتگو کی جائے گی ۔

      یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوگی ، جس میں وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہوں گے ۔ میٹنگ میں وزارت صحت کے افسران کے ساتھ گیارہ ریاستوں کے وزرائے اعلی اور تقریبا 40 اضلاع کے ضلع افسران بھی شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی ان سبھی گیارہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے اور ضلع افسران سے بات کریں گے ۔

      بتادیں کہ حال ہی میں مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ نے ملک بھرمیں ٹیکہ کاری کو بڑھاوا دینے کیلئے سبھی ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ اس میٹنگ کا اہم ایجنڈہ نومبر ختم ہونے سے پہلے ملک بھر میں ویکسین کی پہلی ڈوز کو 100 فیصد تک مکمل کرلینے کا تھا اور اس کیلئے مرکزی سرکار اب دو نومبر سے گھر گھر ٹیکہ کاری مہم بھی شروع کرنے جارہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی اس مہم کو آفیشیل طور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: