'وفاداری کے بدلے وفاداری ملے گی'، سدا رمیا کو وزیراعلی بنانے کی خبروں پر شیوکمار نے توڑی خاموشی

'وفاداری کے بدلے وفاداری ملے گی'، سدا رمیا کو وزیراعلی بنانے کی خبروں پر شیوکمار نے توڑی خاموشی  (PTI/File Photo)

'وفاداری کے بدلے وفاداری ملے گی'، سدا رمیا کو وزیراعلی بنانے کی خبروں پر شیوکمار نے توڑی خاموشی (PTI/File Photo)

Karnataka Assembly Election 2023: نیوز18 کے ساتھ خاص انٹرویو میں ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ میں کسی بھی گپ شپ کو نہیں جانتا ۔ اپنی ہیلتھ کنڈیشن کی وجہ سے میں دہلی نہیں گیا ، میں نے دوائیں اور انجیکشن لئے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد اب کانگریس میں کون بنے گا وزیراعلی کی ریس چل رہی ہے ۔ سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی سدا رمیا پہلے ہی نئی دہلی آچکے ہیں تو دوسری طرف ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ہیلتھ کنڈیشن کی وجہ سے میں دہلی نہیں گیا ۔ نیوز18 کے ساتھ خاص انٹرویو میں ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ میں کسی بھی گپ شپ کو نہیں جانتا ۔ اپنی ہیلتھ کنڈیشن کی وجہ سے میں دہلی نہیں گیا ، میں نے دوائیں اور انجیکشن لئے ہیں ۔

    ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ میں ہائی کمان کا حصہ نہیں ہوں، ہم پارٹی کے کارکنان ہیں، ہمیں نتائج مل گئے ہیں، سبھی نے مجھے ایک موقع دینے کی گزارش کی ہے۔ پارٹی حتمی فیصلہ کرے گی ۔ میں صرف ایک تعداد جانتا ہوں جو کہ 135 ہے جو کانگریس کا نمبر ہے ۔ ڈی کے شیو کمار کا نہیں ۔ ایک جرات مند شخص اکثریت بناتا ہے ۔ میں کوئی تعداد نہیں جانتا ۔ وفاداری ، وفاداری کی ادائیگی کرے گی ۔ میں سب کچھ ہائی کمان پر چھوڑتا ہوں ۔ جڑ کے بغیر پھل نہیں ملے گا ۔

    کرناٹک کے سب سے امیر ممبر اسمبلی ڈی کے شیو کمار نے الیکشن کے دوران اپنے اثاثے کے بارے میں جو حلف نامہ دیا ہے، اس کے مطابق ان کے پاس کل 1413 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ ان میں کئی بینک کھاتے، زمینیں، پلاٹ، بانڈس ، سونے ۔ ہیرے کے زیورات وغیرہ شامل ہیں ۔ شیوکمار کے پاس کئی لگزری گاڑیاں بھی ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: راجستھان: سچن پائلٹ نے پھر دکھائے باغیانہ تیور، گہلوت سرکار کے خلاف کیا یہ بڑا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: آرین خان کیس: سمیر وانکھیڑے نے گوساوی کے ساتھ مل کر رچی سازش، ایف آئی آر میں انکشاف



    اگر کل اثاثوں کو سمجھیں تو یہ اربوں میں ہے ۔ ان کی نیٹ ورتھ میں گزشتہ پانچ سالوں میں 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ڈی کے شیو کمار نے 2018 میں بتایا تھا کہ ان کے پاس 840 کروڑ روپے کے اثاثے تھے اور اس وقت یہ 2013 کے مقابلے میں تقریبا دو گنا بڑھ گئے تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: