உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر ہوا 25 روپئے کا اضافہ، 15 دن میں 50 روپئے ہوا مہنگا، جانئے اب کتنے کا ہوگیا سلینڈر

    گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر ہوا 25 روپئے کا اضافہ، 15 دن میں 50 روپئے ہوا مہنگا، جانئے اب کتنے کا ہوگیا سلینڈر

    گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر ہوا 25 روپئے کا اضافہ، 15 دن میں 50 روپئے ہوا مہنگا، جانئے اب کتنے کا ہوگیا سلینڈر

    LPG Gas Cylinder Price Hike: LPG Gas Cylinder Price Hike: رسوئی گیس (Cooking Gas) کی قیمت نے لوگوں کے گھر کا بجٹ خراب کر دیا ہے اور اس سے عام لوگ کافی پریشان بھی ہیں۔ ایک بار پھر گیس سلینڈر 25 روپئے مہنگا ہوگیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: عام آدمی کو مہینے کے پہلے دن یعنی یکم ستمبر (1st September) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر گھریلو رسوئی گیس سلینڈر (LPG Gas Cylinder) کی قیمت 25 روپئے بڑھا دیئے گئے ہیں۔ رسوئی گیس (Cooking Gas) کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے گھر کے بجٹ کو بگاڑ دیا ہے اور اس سے عام آدمی کافی پریشان بھی ہے۔

      15 دنوں میں 50 روپئے مہنگا ہوا سلینڈر

      صرف 15 دنوں میں ہی غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 50 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گرام گیس سلینڈر کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں 19 کلو گرام کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 75 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کے بعد دہلی میں 14.2 کلو گرام کا ایل پی جی سلینڈر 884.5 روپئے ہوگیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ 859.50 روپئے کا تھا۔

      یہاں چیک کریں آپ کے شہر کی تازہ ترین قیمت

      دہلی: 884.5 روپئے

      کولکاتا: 911 روپئے

      ممبئی: 884.5 روپئے

      چنئی: 900.5 روپئے

      اس طرح پتہ کرسکتے ہیں آپ بھی قیمت

      LPG Gas cylinder کی قیمت چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سب سے پہلے آپ کو سرکاری تیل کمپنیوں کی ویب سائٹ https://iocl.com/Products/IndaneGas.aspx پر جانا ہوگا۔ یہاں پر کمپنیاں ہر ماہ نئی قیمت جاری کرتی ہیں۔

      ہر ماہ بڑھ رہی ہے قیمت

      دہلی میں اس سال جنوری میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 694 روپئے تھی، جسے فروری میں بڑھا کر 719 روپئے فی سلینڈر کیا گیا۔ 15 فروری کو قیمت بڑھ کر 769 روپئے کر دیئے گئے۔ اس کے بعد 25 فروری کو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 794 روپئے کردی گئی۔ مارچ میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت کو 819 روپئے کر دی گئی۔ واضح رہے کہ جولائی اور اگست میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ مئی اور جون میں گھریلو سلینڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ وہیں اپریل میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 10 روپئے کی تخفیف کی تھی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: