راہل گاندھی کو وزیراعظم مودی پر تبصرہ کو لے کر جاری کیا گیا نوٹس، بدھ تک دینا ہوگا جواب
راہل گاندھی کو وزیراعظم مودی پر تبصرہ کو لے کر جاری کیا گیا نوٹس، بدھ تک دینا ہوگا جواب ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
Rahul Gandhi News : کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر ان کے تبصرہ پر لوک سبھا سکریٹریٹ نے نوٹس بھیجا ہے ۔
نئی دہلی : کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر ان کے تبصرہ پر لوک سبھا سکریٹریٹ نے نوٹس بھیجا ہے ۔ اس میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانٹ دوبے اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر جواب مانگا گیا ہے ۔
اس نوٹس میں راہل گاندھی پر لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف غلط، توہین آمیز، غیر پارلیمانی اور گمراہ کن حقائق رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ ان الزامات پر بدھ 15 فروری تک جواب داخل کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نشی کانت دوبے نے راہل گاندھی کے خلاف بریچ آف پریویلیج کا نوٹس دیا تھا۔ نشی کانت دوبے نے لکھا کہ راہل گاندھی نے اپنے بیانات کی حمایت میں کوئی بھی مستند دستاویز پیش نہیں کیا ہے۔ اس طرح انہوں نے ایک بیان دیا ہے جو کسی بھی دستاویزی ثبوت کی عدم موجودگی میں ایوان کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کے ریمارکس گمراہ کن، توہین آمیز، غیر اخلاقی، غیر پارلیمانی، غیر مہذب اور قابل اعتراض نوعیت کے تھے۔
وہیں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے لوک سبھا کے اسپیکر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ رول 380 کے تحت راہل گاندھی کے کچھ غیر پارلیمانی الزامات کو ایوان کی کارروائی سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔ جوشی نے کہا کہ رول 353 کے تحت ایسے شخص کے خلاف الزامات عائد نہیں کئے جا سکتے جو اپنے دفاع کے لئے ایوان میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے تحت اس کیلئے پیشگی اطلاع دینی پڑتی ہے اور لوک سبھا کے اسپیکر سے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے۔
جوشی نے کہا کہ اسی طرح رول 369 کے تحت ایوان میں دکھائے جانے والے کسی بھی کاغذ کی تصدیق کرنی ہوتی ہے، جو کانگریس کے رکن نے نہیں کی۔ لہذا میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کے ریمارکس کو کارروائی سے ہٹا دیں اور اس کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کیلئے کارروائی شروع کی جائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔