உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election 2022: گرماتا جا رہا ہے ہیلی کاپٹر روکے جانے کا معاملہ، اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن سے کیا یہ مطالبہ

    ہیلی کاپٹر روکے جانے سے ناراض ہیں اکھلیش یادو، الیکشن کمیشن سے کیا یہ مطالبہ

    ہیلی کاپٹر روکے جانے سے ناراض ہیں اکھلیش یادو، الیکشن کمیشن سے کیا یہ مطالبہ

    Akhilesh Yadav Helicopter Incident: سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کے ہیلی کاپٹر سے پرواز بھرنے میں ہوئی تاخیر کا معاملہ اب الیکشن کمیشن (ELection Commission) تک پہنچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav Helicopter Case) نے الیکشن کمیشن سے یہ الزام لگاتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مظفر نگر (Muzaffarnagar News) میں ان کی پریس کانفرنس سے پہلے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے دہلی میں ان کے ہیلی کاپٹر کو روک دیا تھا۔

    • Share this:
      لکھنو: سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کے ہیلی کاپٹر سے پرواز بھرنے میں ہوئی تاخیر کا معاملہ اب الیکشن کمیشن (ELection Commission) تک پہنچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav Helicopter Case) نے الیکشن کمیشن سے یہ الزام لگاتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مظفر نگر (Muzaffarnagar News) میں ان کی پریس کانفرنس سے پہلے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے دہلی میں ان کے ہیلی کاپٹر کو روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ اکھلیش یادو نے کل ٹوئٹ کے ذریعہ بھی بی جے پی کو گھیرا تھا۔

      اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا تھا، ’الیکشن سے پہلے کچھ بھی کرسکتی ہے‘۔ اس حادثہ کو دیکھتے ہوئے اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو اکھلیش یادو نے بتایا، ’اگر کسی کو پریس کانفرنس میں جانا ہے اور افسران اسے ہیلی کاپٹر میں چڑھنے سے پہلے تقریباً دو گھنٹے انتظار کرواتے ہیں، تو کوئی کیسے مقام (ڈیسٹینیشن) تک پہنچے گا‘؟ مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہئے‘۔

      سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے پروگرام کے مطابق، مظفر نگر میں ان کی پریس کانفرنس جمعہ کے روز دوپہر تقریباً ایک بجے مقرر تھی، لیکن وہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے تک دہلی میں ہی تھے۔ حالانکہ کچھ وقت بعد وہ ہیلی کاپٹر سے مظفر نگر گئے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگوں نے مجھے ہوائی اڈے پر بتایا کہ بی جے پی لیڈران نے مجھ سے پہلے پرواز بھری تھی۔ مجھے ایئر ٹریفک افسران نے یہ بتایا تھا۔ بی جے پی لیڈران کو انتظار نیہں کرنا پڑا جبکہ مجھے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ بی جے پی جو کر رہی ہے، اترپردیش کی عوام زبردست جواب دے گی اور انہیں اقتدار سے بے دخل کردے گی۔

      واضح رہے کہ اترپردیش میں سات مرحلوں میں اسمبلی انتخابات 10 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔ اترپردیش میں دوسرے مرحلے کا الیکشن 14 فروری کو، تیسرے مرحلے میں 20 فروری کو، چوتھے مرحلے میں 23 فروری کو، پانچویں مرحلے میں 27 فروری کو، چھٹے مرحلے میں تین مارچ کو اور ساتویں و آخری مرحلے میں 7 مارچ کو ہوگا۔ اترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ 10 مارچ کو ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: