ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اکھلیش یادو نے کہا- میں نہیں لگواوں کورونا ویکسین، بی جے پی پر نہیں ہے بھروسہ

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) نے بی جے پی پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ملک نے بے حد مشکل دن دیکھے ہیں۔

  • Share this:
اکھلیش یادو نے کہا- میں نہیں لگواوں کورونا ویکسین، بی جے پی پر نہیں ہے بھروسہ
اکھلیش یادو نے کہا- میں نہیں لگواوں کورونا ویکسین، بی جے پی پر نہیں ہے بھروسہ

لکھنو: سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے قومی صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) نے ہفتہ کو لکھنو میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں لگواوں گا بی جے پی کی کورونا ویکسین، کیونکہ مجھے بی جے پی پر بھروسہ نہیں ہے۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی طنز کستے ہوئے کہا کہ جو حکومت تالی اور تھالی بجوا رہی تھی، وہ ویکسینیشن کے لئے اتنی بڑی چین کیوں نہیں بنوا رہی ہے۔ تالی اور تھالی سے ہی کورونا کو بھگوا دیں نا۔ انہوں نے کہا، ’میں ابھی کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگواوں گا۔ میں بی جے پی کی ویکسین پر کیسے بھروسہ کرسکتا ہوں۔ جب ہماری حکومت بنے گی تو سبھی کو مفت ویکسین ملے گی۔ ہم بی جے پی کی ویکسین نہیں لگوا سکتے ہیں’۔


اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ گنگا جمنی تہذیب ایک دن میں نہیں بنی ہے، اسے بننے میں ہزاروں سال لگے ہیں۔ میں بہت مذہبی انسان ہوں، میرے گھر کے اندر مندر ہے اور میرے گھر کے باہر بھی مندر ہے۔ بھگوان رام سبھی کے ہیں، پوری دنیا کے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ایودھیا کے کسانوں کی بھی سننی چاہئے، جن کی زمینیں ایکوائر کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ایودھیا میں صرف دو دن دیوالی منائی جا رہی ہے۔ اگر ہماری حکومت آئی تو ایودھیا میں پورے سال دیوالی منے گی۔ ہماری حکومت آئی تو ایودھیا میں میونسپل کارپوریشن کا کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔


سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ملک نے بے حد مشکل دن دیکھے ہیں۔ اتنے خراب اور کالے دن ہم لوگوں نے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ وہیں ایک آئی پی ایس افسر نے ایک تاجر کو مروا دیا۔ حکومت جھوٹے مقدمے کے نام پر لوگوں سے وصولی کر رہی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 02, 2021 06:19 PM IST