اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سماجوادی کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے اعظم خان-شیوپال، سماجوادی پارٹی کے لیڈر نے کیا یہ بڑا دعویٰ

     اترپردیش کے 18ویں اسمبلی کا سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے سماجوادی پارٹی کے لکھنو ہیڈ کوارٹر میں اتوار کو بلائی گئی اراکین اسمبلی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میٹنگ میں رامپور کے سینئر رکن اسمبلی اعظم خان، ان کے بیٹے اور سوار ٹانڈہ کے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو شامل نہیں ہوئے۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش کے 18ویں اسمبلی کا سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے سماجوادی پارٹی کے لکھنو ہیڈ کوارٹر میں اتوار کو بلائی گئی اراکین اسمبلی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میٹنگ کے دوران سیشن کو کچھ وقت کے لئے چلائے جانے کا موضوع چھایا رہا۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیشن کو کم از کم 35 دن تک چلایا جائے، تاکہ عوام کے مدعوں کو ٹھیک سے اٹھایا جاسکے۔

      سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ 5 یا پھر 6 دن کے سیشن میں عام لوگوں کے سبھی موضوعات کو اٹھانا بہت مشکل ہے۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی پیر کے روز ایوان میں اکھلیش یادو کی قیادت میں لڑائی لڑیں گے اور گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب پر جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے نظر آئیں گے۔

      حالانکہ سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں رامپور کے سینئر رکن اسمبلی اعظم خان اور اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو شامل نہیں ہوئے۔ اطلاع کے مطابق، اکھلیش یادو کے چچا لکھنو میں ہی موجود ہیں۔ ویسے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ حال ہی میں سیتا پور جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے اعظم خان رامپور میں ہیں اور طبی وجوہات سے وہ میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکے۔

      سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر روی داس مہروترا نے کہی یہ بات

      سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں اعظم خان اور شیوپال یادو کے علاوہ رامپور کی سوار سیٹ سے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم بھی شامل نہیں ہوئے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر روی داس مہروترا نے کہا کہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پیر کو سیشن میں حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ (اعظم خان) صحت کی خرابی کی وجہ سے میٹںگ میں شامل نہیں ہوسکے، لیکن پیر کے روز رامپور کے رکن اسمبلی پہلے اسمبلی سیشن کے طور پر حلف لیں گے اور پھر سیشن میں شامل ہوں گے۔ وہیں اعظم خان نے بھی کہا کہ اگر ان کی صحت ٹھیک رہتی ہے تو وہ ایوان میں حلف لینے کے لئے ضرور آئیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: