لکھنو: فلم اداکار اور کانگریس لیڈر راج ببر کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے دو سال کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے 8500 روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ حالانکہ جیل کی سزا ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی انہیں 20-20 ہزار روپئے کی دو ضمانتوں اور ایک نجی مچلکے پر ضمانت مل گئی ہے۔
راج ببر پر سرکاری کام میں رخنہ اندازی کرنے اور مارپیٹ کا قصور وار پایا گیا ہے۔ راج ببر فیصلے کے وقت عدالت میں موجود رہے۔ 2 مئی 1996 میں پولنگ آفیسر نے وزیر گنج میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ راج ببر وہاں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار تھے۔
پولنگ آفیسر سے تھا مارپیٹ کا معاملہواضح رہے کہ ایک ماہ کے اندر ضلع کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے راج ببر کو دو سال کی سزا سنائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔