کملیش تیواری قتل کیس : سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئے تین مشتبہ افراد ، ایک خاتون بھی شامل

ہندو مہا سبھا کے سابق صدر کملیش تیواری قتل کیس کے مشتبہ ملزمین کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔

Oct 18, 2019 11:42 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 11:42 PM IST
کملیش تیواری قتل کیس : سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئے تین مشتبہ افراد ، ایک خاتون بھی شامل

کملیش تیواری قتل کیس : سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئے تین مشتبہ افراد ، ایک خاتون بھی شامل

ہندو مہا سبھا کے سابق صدر کملیش تیواری قتل کیس کے مشتبہ ملزمین کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔ یہ فوٹیج ایکسکلوزیو نیوز 18 کے پاس ہے ۔ اس فوٹیج میں دو افراد کے ساتھ ایک خاتون بھی نظر آرہی ہے ۔ اس میں ایک شخص کے ہاتھ میں ایک تھیلا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی میں مشتبہ ہتھیار لے کر آئے تھے ، جس سے کملیش کے قتل کو انجام دیا گیا ۔

بتادیں کہ کملیش تیواری کو پہلے گولی مارے جانے کی خبر سامنے آئی تھی ، لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کملیش تیواری کا کسی دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر قتل کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے موقع واردات سے ایک ریوالور بھی برآمد کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کو کملیش تیواری کے ہی کسی جاننے والے نے انجام دیا ہے ۔ واردات کو انجام دے کر ملزم فرار ہوگیا ہے ۔

Loading...

ادھر کملیش تیواری کے قتل کیس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی سخت ہوگئے ہیں ۔ واقعہ کے بعد وزیر اعلی یوگی نے ڈی جی پی او پی سنگھ اور ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش اوستھی سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ حالانکہ اونیش اوستھی کا کہنا ہے کہ ان کا قتل پرانی رنجش کی وجہ سے ہوا ہے ۔ معاملہ میں پولیس جلد ہی انکشاف کرے گی ۔

Loading...