உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Exclusive Interview میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا- جس میں دم ہوگا، وہی متھرا میں مندر بنائے گا

    اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Vidhansabha Election) کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی یوپی کی سیاست گرما گئی ہے۔ سبھی سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے بھی نیوز 18 کے اسٹیج ایجنڈا اترپردیش میں اپنی بات رکھی اور اپوزیشن پر تنقید کی۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Vidhansabha Election) کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی یوپی کی سیاست گرما گئی ہے۔ سبھی سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے بھی نیوز 18 کے اسٹیج ایجنڈا اترپردیش میں بڑی ہی بیباکی سے اپنی بات رکھی اور اپوزیشن پر تنقید کی۔ انہوں نے ووٹوں کے پولرائزیشن کے سوال پر بھی اپنی بات رکھی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ الیکشن سے پہلے آپ متھرا کی بات کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کیوں کہ کریں، جس میں دم ہوگا وہیں متھرا میں مندر بنائے گا۔ ہم نے ایودھیا میں رام مندر بنوا دیا۔ کاشی میں وشو ناتھ دھام کی بھی تعمیر ہوگئی۔ متھرا میں برج تیرتھ وکاس چھیتر کی تشکیل کر دی گئی ہے۔

      وزیر اعلیٰ نے فسادات کو لے کر کہا کہ ان کی حکومت میں ایک بھی فساد نہیں ہوا، لیکن اگر ہندووں کا گھر جلے گا تو مسلمانوں کا گھر کیسے محفوظ رہے گا۔ جب ہندووں کا گھر محفوظ رہے گا تو مسلمان بھی محفوظ رہے گا۔ انہوں نے شدت پسند ہندتوا کے موضوع پر کہا کہ ہندتوا کبھی شدت پسند نہیں ہوسکتا۔ یہ ہمارے لئے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ترقی کی بات کرتے ہیں اور اس پر کام بھی کرتے ہیں۔ ہم نے مافیاوں کا راج ختم کیا۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرینس کی حکمت عملی اپنائی۔ لوگوں کے تحفظ کو پہلے مقام پر رکھا۔ ہماری بیٹیوں کو کسی بھی طرح کا خوف نہ ہو۔ ساتھ ہی غریبوں کو حکومت کے ہر منصوبے کا فائدہ مل سکے۔

      اکھلیش یادو پر سادھا نشانہ

      وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اکھلیش یادو اگر 400 سیٹوں پر جیت کی بات کرتے ہیں تو وہ خواب دیکھ رہے ہیں اور خواب دیکھنا بری بات نہیں ہے، لیکن جب ان کو موقع ملا تھا تو انہوں نے کیا کیا یہ سبھی کو معلوم ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے وزیر اعلیٰ  کہا کہ وہ اگر کہتے کہ تین سیٹیں ہماری ہیں تو بات صحیح تھی کہ ایک سیٹ چچا کی ایک خود اور ایک فیملی کے ایک دیگر شخص کے لئے لے لیجئے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس نے اقتدار کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ اب یہ سبھی لوگ رام اور کرشن کی پناہ میں جا رہے ہیں، لیکن بھگوان بھی جانتے ہیں کہ کون کیسا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: