ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی نوجوانوں کو نصیحت، غلط کام کیا تو جائیداد ضبط ہوجائے گی

Lucknow News: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے کہا کہ اگرپردیش کے نوجوان کسی بہکاوے میں نہ آئیں۔ غلط کام کیا تو پراپرٹی ضبط ہوجائے گی۔

  • Share this:
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی نوجوانوں کو نصیحت، غلط کام کیا تو جائیداد ضبط ہوجائے گی
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی نوجوانوں کو نصیحت، غلط کام کیا تو جائیداد ضبط ہوجائے گی

لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Chief Minister Yogi Adityanath) نے ریاست کے نوجوانوں کو بڑی نصیحت دی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں سے میری اپییل ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ آج کوئی غلط نہیں کر سکتا ہے، جس کو اپنی پراپرٹی ضبط کرانی ہو، وہ غلط کام کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے ریاست میں بہتر لا اینڈ آرڈر کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے، اسی وجہ سے ریاست میں سرمایہ کاری آئی اور انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے کام ہوئے۔ اس کے تحت 1.61 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار سے جوڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے آج 130 نئے ایکسائز انسپکٹروں (New Excise Inspectors) کو تقرری لیٹر تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس حکومت میں بھرتی کے عمل پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ پہلے بھرتی نکلنے پر ان کا اپنا عمل شروع ہوجاتا تھا۔ بھرتی کے نام پر فرضی واڑہ کرنے والوں کی دوکان بند ہوگئی۔


 وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ پہلے نوجوانوں کا جم کر استحصال کیا جاتا تھا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ پہلے نوجوانوں کا جم کر استحصال کیا جاتا تھا۔


وزیر اعلیٰ یوگی نے دیا بڑا بیان

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ پہلے نوجوانوں کا جم کر استحصال کیا جاتا تھا۔ ہماری حکومت میں اب ایسا نہیں ہوتا ہے، جسے اپنی پراپرٹی ضبط کرانا ہو وہ ایسا کام کرے گا۔ ہم ستمبر میں پھر 60 ہزار نوکریاں دینے جا رہے ہیں۔ پہلے ہر ایک بھرتی پر عدالت کو روک لگانی پڑ رہی تھی۔ آج ضوابط کے تحت ہورہی بھرتی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ ابھی ہمیں بہت تقرریاں کرنی ہیں اور بھرتیا کرنی ہیں۔ جو محنت کرے گا، اس موقع ملے گا‘۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا وصولی گینگ پھر سے سرگرم ہو رہا ہے، لیکن ہم وصولی گینگ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ کوئی بھی اب ٹرانسفر - پوسٹنگ میں سفارش نہ کرائے۔ میرٹ کی بنیاد پر ٹرانسفر پوسٹ ہونی چاہئے۔ اچھا کام کرنے والے کو اچھی پوسٹنگ اور نہ کرنے والوں کو اٹیچ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا وصولی گینگ پھر سے سرگرم ہو رہا ہے، لیکن ہم وصولی گینگ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ کوئی بھی اب ٹرانسفر پوسٹ میں سفارش نہ کرائے۔ میرٹ کی بنیاد پر ٹرانفسر پوسٹنگ ہونی چاہئے۔ اچھا کام کرنے والے کو اچھی پوسٹنگ اور نہ کرنے والوں کو اٹیچ کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2021 11:59 PM IST