உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election: اکھلیش یادو کا ڈبل انجن کی حکومت پر طنز، کہا- دہلی اور لکھنو والے کھول رہے ہیں ایک دوسرے کے پہیئے

    سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کی ہے۔

    سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کی ہے۔

    UP Election 2022: اترپردیش اسمبلی الیکشن سے قبل لیڈروں کی بیان بازی سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ڈبل انجن کی حکومت پر طنز کسا ہے۔ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ ڈبل انجن کی حکومت (Double Engine Government) ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش اسمبلی الیکشن سے قبل لیڈروں کی بیان بازی سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ڈبل انجن کی حکومت پر طنز کسا ہے۔ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ ڈبل انجن کی حکومت (Double Engine Government) ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں۔ دہلی اور لکھنو والے ایک دوسرے کے انجن کے پہیئے کھول رہے ہیں، لیکن اس لڑائی میں جو وداعی ہوئی ہے گورکھپور کے لئے، میں مبارکباد دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے آبائی حلقہ گورکھپور شہر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ اس کے بعد سے اکھلیش یادو مسلسل وزیر اعلیٰ یوگی پر حملہ کر رہے ہیں۔

      وہیں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، ’میں نے تصاویر دیکھیں کہ کیسے وہ (یوگی آدتیہ ناتھ) بغیر دل کے کھچڑی کھا رہے تھے۔ یہ لوگ ووٹ کے لئے کھچڑی کھا رہے ہیں۔ ہر طبقے کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ یہ ووٹ کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں۔ سب ساتھ آئیں اور بی جے پی کی ضمانت ضبط کرائیں۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے کہا کہ کبھی کہتے تھے کہ متھرا سے لڑیں گے، کبھی ایودھیا سے تو کبھی پریاگ راج سے لڑنے کی بات کرتے تھے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ بی جے پی نے انہیں (یوگی آدتیہ ناتھ) اپنے گھر بھیج دیا۔ اب مجھے لگتا ہے کہ گورکھپور میں ہی انہیں رہنا پڑے گا، اب وہاں سے واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہیں وہ کرکٹ کے بہانے بھی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کر چکے ہیں۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا مکمل اکثریت کا دعویٰ

      وہیں گورکھپور سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ بی جے پی مکمل اکثریت کی حکومت بنائے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ بی جے پی نے قوم پرستی، ترقی اور گڈگورننس کے مسئلہ پر جو مؤثر طریقے سے کام کیا ہے وہ سب لوگوں کے سامنے ہیں۔ اس وقت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس وقت قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ حالانکہ وہ پانچ بار گورکھپور سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: