உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Eid-Ul-Fitr 2022: یوپی میں 31 ہزار سے زیادہ مقامات پر ہوگی نماز ادا، مسجدیں سجی، سیکورٹی چاق وچوبند

    Eid-Ul-Fitr 2022: یوپی میں 31 ہزار سے زیادہ مقامات پر ہوگی نماز ادا

    Eid-Ul-Fitr 2022: یوپی میں 31 ہزار سے زیادہ مقامات پر ہوگی نماز ادا

    Eid-Ul-Fitr 2022: اترپردیش سمیت پورے ملک میں عیدالفطر کا تہوار (3 مئی) کو منایا جائے گا۔ اس کو لے کر یوپی پولیس نے سیکورٹی چاق وچوبند کی گئی ہے۔ وہیں، یوپی کے ای ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ اس سال ریاست میں کل 31,151 مقامات پر نماز ادا کی جائے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ اس بار 2,846 مقامات کو نامزد کرکے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش سمیت پورے ملک میں عیدالفطر کا تہوار (3 مئی) کو منایا جائے گا۔ اس کو لے کر یوپی پولیس نے سیکورٹی چاق وچوبند کی گئی ہے۔ وہیں، یوپی کے ای ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ اس سال ریاست میں کل 31,151 مقامات پر نماز ادا کی جائے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ اس بار 2,846 مقامات کو نامزد کرکے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ یوگی نے افسران کو عید کے ساتھ پرشو رام جینتی اور اکشے پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے تہواروں کے پیش نظر بہتر سیکورٹی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

      پرشانت کمار کے مطابق، یوپی میں مذہبی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ میں اور آپسی اتفاق رائے کے بعد 60,000 لاوڈ اسپیکر ہٹائے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً اتنے ہی لاوڈ اسپیکر کی آواز کم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے احکامات کے بعد 25 اپریل سے یوپی میں مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر اتارنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو کہ ابھی تک جاری ہے۔

      وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہی یہ بات

      وہیں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) نے 3 مئی کو عیدالفطر، پرشو رام جینتی اور اچھے ترتیا کے تہوار کو دیکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر پولیس/انتظامیہ کو زیادہ حساس رہنا ہوگا۔ وہیں انہوں نے افسران کو حکم دیا ہے کہ مذہبی رہنماوں سے بات چیت کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ سڑک شاہراہ، نقل وحمل میں رخنہ اندازی کرکے کوئی مذہبی انعقاد نہ ہو۔ جبکہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا تھا کہ عیدالفطر، اکشے ترتیا اور پرشو رام جینتی کے موقع پر ریاست میں بجلی سپلائی کو بہتر رکھیں۔ کہیں پر بھی غیر ضروری کٹوتی نہ ہو۔

      نوئیڈا میں بھی خاص تیاری

      نوئیڈا کے اے ڈی جی پی رنوجے سنگھ کے مطابق، عیدالفطر کے لئے ہم نے پوری تیاریاں کرلی ہیں۔ ہم لوگوں نے اپنے زون کے سبھی مساجد، مدراس، امام باڑہ کے امام اور وہاں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں انتظامیہ کی گائیڈ لائن سے واقف کرایا گیا۔ اسی کے حساب سے عید الفطر منائی جائے گی اور سبھی نے اس پر اپنی رضامندی دی ہے۔ سبھی لوگ محسوس کریں اور پُرامن طریقے سے تہوار منایا جائے، اس کے لئے ہم علاقے میں مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں اور ہمارے لوگ علاقے میں بھی تعینات ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: