உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کے ساتھ حادثہ، بال بال بچے

    نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کے ساتھ حادثہ، بال بال بچے

    نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کے ساتھ حادثہ، بال بال بچے

    Keshav Prasad Maurya: یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کا سڑک حادثہ ہوگیا ہے۔ وہ لکھنو سے فارچونر کار سے پیتامبرا ماتا کے درشن کرنے کے لئے جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی کار میں ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ یہ حادثہ جھانسی کانپور ہائی وے 27 پر ہوا ہے۔

    • Share this:
      جالون: یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش کا سڑک حادثہ ہوگیا ہے۔ وہ لکھنو سے فارچونر کار سے پیتامبرا ماتا کے درشن کرنے کے لئے جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی کار میں ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ یہ حادثہ جھانسی کانپور ہائی وے 27 پر ہوا ہے۔ جبکہ حادثے کی اطلاع کے بعد کالپی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جب یہ حادثہ ہوا، اس وقت یوگیش موریہ کے ساتھ تین لوگ اور تھے۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ کے بیٹے کو کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں۔

      جانکاری کے مطابق، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ فارچونر کار سے پیتامبرا ماتا کے درشن دتیا اور پھر ستنا کے لئے نکلے تھے۔ اس دوران کار کو ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ اس درمیان کالپی کے عمل تاش تراہا کے پاس ٹریکٹر ٹرالی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں فارچونر کار بری طرح سے تباہ ہوگئی، تو ٹریکٹر بھی دو حصوں میں بنٹ ہوگیا۔



      یہی نہیں، جیسے ہی یوگیش موریہ کے حادثہ کی خبر پولیس کو ملی ویسے ہی کالپی سی او رام سنگھ اور ایس او سنتوش سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد فوراً دوسری کار کا انتظام کراکر سبھی لوگوں کو آگے کے لئے روانہ کردیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی فارچونر کو محفوظ کھڑا کرا دیا گیا ہے، تو ٹریکٹر-ٹرالی کع قبضے میں لے کر کارروائی کی جارہی ہے۔

      ارئی رکن اسمبلی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران پہنچے

      فی الحال، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش ارئی کے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس میں آرام کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کے ساتھ ارئی بی جے پی رکن اسمبلی گوری شنکر ورما کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں۔

      نائب وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کال سے جانا بیٹے کا حال

      وہیں، حادثے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ویڈیو کال کرکے ڈاکٹر سے بیٹے کا حال چال جانا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ بس معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ نے بیٹے سے بات چیت کی ہے۔ وہیں نائب وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ کیا، ’ماں پیتامبرا کی بے پناہ شفقت اور آپ سب کے آشیرواد سے پوری طرح صحت مند ہے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ مشاورت کے بعد کچھ دیر بعد، ہم دوبارہ ماں پتامبرا کے درشن/پوجا کے لیے روانہ ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: