لکھنو: یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کے روز لکھنو کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد حلف برداری تقریب میں دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ یوگی حکومت کی دوسری مدت کار میں پہلے کابینیہ کے ناموں میں جہاں بہت سارے ناموں پر بحث ہو رہی تھی۔ ان سب کے درمیان سب کی نگاہیں مسلم چہرے پر تھی۔ اس بار محسن رضا کی چھٹی کردی گئی ہے، ان کی جگہ دانش آزاد یوگی کابینہ میں مسلم چہرہ ہوں گے۔ بلیا ضلع کی بانس ڈیہہ اسمبلی واقع اپایل گاوں کے رہنے والے دانش آزاد اترپردیش میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی مہا منتری ہیں۔ دانش آزاد یوپی حکومت کے اردو کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
لکھنو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے دانش آزاد انصاری طالب علمی کے زمانے میں ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے جڑ گئے تھے۔ واضح رہے کہ یوگی حکومت کے پہلی مدت کار میں ایم ایل سی محسن رضا ہی واحد مسلم چہرہ تھے، جنہیں کابینہ میں جگہ دی گئی تھی۔ وہ یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ میں اقلیتی فلاح وبہبود مسلم وقف اور ریاستی حج وزیر رہے۔
گزشتہ پانچ سالوں میں محسن رضا نے ریاستی وزیر کے طور پر بی جے پی حکومت کا موقف میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ واحد مسلم چہرے کے طور پر ان کی ذمہ داریاں تھیں، لیکن اس بار یوگی حکومت نے محسن رضا پر بھروسہ نہیں جتایا۔ حالانکہ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں جس کی بحث زیادہ ہوئی، اس کا پرچہ کٹنے میں وقت نہیں لگتا اور شاید یہی وجہ رہی کہ محسن رضا کے نام پر سب سے زیادہ بھروسہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تو محسن رضا کے نام کو درکنار کرتے ہوئے دانش آزاد کو موقع دیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔