ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں میں زبردست ناراضگی، سر قلم کرنے والےکو 11 لاکھ کا انعام، اسلام سے خارج کرنےکا فتویٰ

Waseem Rizvi Dispute: ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل منان رحمانی ندوی نے کہا کہ وسیم رضوی اسرائیل کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر کلب سبتین نوری نے کہا کہ وسیم رضوی کے کاموں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ وسیم رضوی معاشرہ کا حصہ نہیں ہیں۔

  • Share this:
وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں میں زبردست ناراضگی، سر قلم کرنے والےکو 11 لاکھ کا انعام، اسلام سے خارج کرنےکا فتویٰ
وسیم رضوی کا سر قلم کرنے والے کو 11 لاکھ کا انعام، مسلمانوں میں زبردست ناراضگی

لکھنو/مرادآباد: قرآن سے 26 آیتیں ہٹانے سے متعلق وسیم رضوی (Waseem Rizvi) کی طرف سے سپریم کورٹ (Supreme Court) میں داخل عرضی کو لے کرمسلم طبقے میں زبردت ناراضگی دیکھنےکو مل رہی ہے۔ وسیم رضوی کا شعیہ اور سنی دونوں فرقے کے لوگ زبردست مخالفت کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں وسیم رضوی کا سرقلم کرنے والے کو 11 لاکھ روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب، لکھنو میں شیعہ - سنی علمائے کرام نے وسیم رضوی کی مذمت کی اور مشترکہ پریس کانفرنس کرکے وسیم رضوی کو اسلام سے خارج کرنے کا فتویٰ جاری کیا۔

ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل منان رحمانی ندوی نے کہا کہ وسیم رضوی اسرائیل کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر کلب سبتین نوری نے کہا کہ وسیم رضوی کے کاموں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ وسیم رضوی معاشرہ کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم معاشرہ کو بدنام کیا ہے۔ وہ ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہے۔ دونوں مولانا نے وسیم رضوی کو اسلام سے خارج اور مسلم معاشرہ سے بے دخل کرنے کا فتویٰ دیا۔


سرقلم کرنے والے کو انعام


مرادآباد بارایسوسی ایشن کے صدر امیرالحسن جعفری نے کہا کہ ہم وسیم رضوی کے عرضی کی مخالفت کرتے ہیں۔ قرآن مجید کے بارے میں غلط بیان بازی کرنے والوں کو ایسی سزا دینا کوئی جرم نہیں ہے۔ جعفری نے کہا کہ سرقلم کرنے والے کے لئے انعام کی رقم کا انتظام وہ چندہ لے کر کریں گے۔ ضرورت پڑی تو اپنے بچے کو بیچ دیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 14, 2021 10:11 AM IST