ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی طبعیت خراب، رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل

اترپردیش (Uttar Pradesh) کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ (Kalyan Singh) کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں ہفتہ کی شام کو لکھنو (Lucknow) کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

  • Share this:
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی طبعیت خراب، رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی طبعیت خراب، رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل

لکھنو: اترپردیش (Uttar Pradesh) کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ (Kalyan Singh) کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں ہفتہ کی شام کو لکھنو (Lucknow) کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ میڈیسن محکمہ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں کلیان سنگھ کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق، ان کے جسم میں سوجن کی شکایت ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی کلیان سنگھ کو لوہیا میں داخل کرایا گیا تھا۔ خون کی جانچ میں یوریا اور کرٹینن بڑھا ہے۔ ترجمان ڈاکٹر شری کیش سنگھ کے مطابق، ان کی طبعیت میں سدھار ہے۔


واضح رہے کہ کلیان سنگھ یوپی کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہی راجستھان کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب کلیان سنگھ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پر اتوار کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان سے ملنے لوہیا اسپتال پہنچے۔ وہاں انہوں نے کلیان سنگھ کی خیریت معلوم کی اور ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔ اطلاع کے مطابق، ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ جلد ہی ان کا ہیلتھ بلیٹن بھی جاری کیا جائے گا۔


 


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 04, 2021 11:19 AM IST