شمالی ریلوے لکھنو ڈویژن انتظامیہ نے ایک بار پھر سے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ 30 روپے سے 50 روپے کی نئی قیمتیں بدھ سے لاگو ہوگئی ہیں اور یہ چھ نومبر تک جاری رہیں گی۔
دراصل، ریلوے انتطامیہ نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور سیکورٹی کے نام پر گزشتہ یکم اکتوبر کو 10 روپے کا پلیٹ فارم ٹکٹ 30 روپے میں کردیا تھا۔ یہ قیمتیں 5 نومبر تک کے لیے تھی لیکن اسٹیشن پر بڑھ رہی بھیڑ اور آئندہ تہواروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک ڈویژن کے اہم اسٹیشنوں، لکھنو، وارانسی جنکشن، بارہ بنکی جنکشن، ایودھیا کینٹ، ایودھیا، اکبرپور، شاہ گنج، جونپور جنکشن، سلطان پور جنکشن، رائے بریلی، جنگھئی، بھدوہی، پرتاپ گڑھ اور اُناو پر پلیٹ فارم ٹکٹ 50 روپے فی شخص کر دئیے گئے ہیں تا کہ صرف ضروری مسافروں کا ہی اسٹیشن اور پلیٹ فارموں پر آنا جانا ہو جب کہ غیر ضروری بھیڑ کو روکا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں:
ڈویژن ریلوے منیجر سریش کمار سپرا نے بتایا کہ مسافر سہولت کے تحت مندل پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت پر دوبارہ مقرر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک منصوبہ بند طریقے سے شروعات کرنے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔