உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تحصیلدار خاتون سپاہی کے درمیان چل رہا تھا معاشقہ، خوفناک انجام جان کر آپ رہ جائیں گے حیران

    Lucknow News: اے ڈی سی پی مشرقی ایس ایم قاسم عابدی کے مطابق، بجنور ضلع کی رہنے والی خاتون سپاہی روچی سنگھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھی۔ روچی ارجن گنج میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔ 13 فروری کو روچی کی ڈیوٹی تھی، لیکن وہ کام پر نہیں پہنچی۔ سپاہی کے غیر حاضر ہونے پر اس کے بارے میں جانکاری جمع کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ سیکشن آفیسر ایم پی سنگھ کے مطابق، روچی کی گمشدگی سشانت گولف سٹی تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔ فی الحال پولیس جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: یوپی پولیس لکھنو (Lucknow News) میں تعینات خاتون سپاہی روچی سنگھ کے قتل کے الزامات میں پرتاپ گڑھ ضلع کے رانی گنج میں تعینات تحصیلدار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم تحصیلدار اور خاتون سپاہی کے درمیان معاشقہ (Love Affair) چل رہا تھا۔ لکھنو پولیس نے ملزم تحصیلدار اور اس کی بیوی کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ملزم تحصیلدار سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملزم تحصیلدار نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس کے اور خاتون سپاہی روچی سنگھ کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا، لیکن سپاہی روچی سنگھ اب اس پر مسلسل دباو ڈال رہی تھی۔ اس سے پریشان ہوکر اس نے سپاہی کا قتل کردیا اور لاش نالے میں پھینک دیا۔

      واضح رہے کہ بارہ بنکی کے اسندرا تھانے سے ٹرانسفر ہوکر ہیڈکوارٹر میں تعینات سپاہی روچی سنگھ مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سشانت گولف سٹی تھانے میں ہیڈ کوارٹر پر تعینات اسیکشن افسر نے اس کی گمشدگی درج کرائی تھی۔ خاتون سپاہی سات دن سے لاپتہ تھی، جس کے بعد جمعرات کو لکھنو میں پی جی آئی علاقے کے ماتی واقع نالے میں اس کی لاش ملی تھی۔

      اے ڈی سی پی مشرقی ایس ایم قاسم عابدی کے مطابق، بجنور ضلع کی رہنے والی خاتون سپاہی روچی سنگھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھی۔ روچی ارجن گنج میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔ 13 فروری کو روچی کی ڈیوٹی تھی، لیکن وہ کام پر نہیں پہنچی۔ سپاہی کے غیر حاضر ہونے پر اس کے بارے میں جانکاری جمع کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ سیکشن آفیسر ایم پی سنگھ کے مطابق، روچی کی گمشدگی سشانت گولف سٹی تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔ فی الحال پولیس جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: