உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Congress Manifesto: یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کا انتخابی منشور جاری، 10 دنوں میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ

    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے پارٹی کا ’انّتی ودھان جن گھوشنا پتر 2022‘ کے نام سے انتخابی منشور جاری کیا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ایک لاکھ لوگوں سے بات چیت کے بعد انتخابی منشور تیار کیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے پارٹی کا ’انّتی ودھان جن گھوشنا پتر 2022‘ کے نام سے انتخابی منشور جاری کیا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ایک لاکھ لوگوں سے بات چیت کے بعد انتخابی منشور تیار کیا ہے۔ اس میں عام لوگ، مزدور کسان، ماہرین سمیت ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ صحیح معنوں میں عوامی انتخابی منشور ہے۔

      پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس کے ذریعہ وہ بتانا چاہتی ہیں کہ عوام کی امیدیں کیا ہیں اور کانگریس عوام کے لئے کیا کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے جتنے بھی انتخابی منشور جاری کئے ہیں، اس میں درج باتیں عام لوگوں کے مشورے ہیں۔ ریاست کے لوگوں سے بات چیت کرکے ہی یہ سارے مشورے آئے ہیں۔ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں یہ درج کیا ہے کہ ہم ریاست کی ترقی کیسے کریں گے۔

      کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہماری حکومت بنی تو 10 دنوں کے اندر کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت حلف لینے کے بعد وہاں تین گھنٹے کے اندر کسانوں کا قرض معاف کیا تھا۔ اس کے علاوہ دھان اور گیہوں 2500 روپئے فی کوئنٹل اور گنا 400 روپئے فی کوئنٹل کی قیمت سے خریدنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں بجلی کا بل نصف کرنے اور کورونا بحران کا بقایا معاف کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سے اقتصادی طور پر متاثر فیملی 25,000 روپئے کا مالی مدد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

      20 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ

      کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں روزگار کو لے کر بھی بڑا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق، کانگریس کے اقتدار میں آنے پر 20 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا جائے گا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر پولیس، صحت مراکز اور محکمہ تعلیم سمیت عوامی حلقوں کے دیگر محکموں میں 12 لاکھ کی بھاری بھرکم بیک لاگ کو بھی بھرا جائے گا۔ اس کے علاوہ 8 لاکھ اور نوکریاں دی جائیں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے اس کے ساتھ ہی معاہدہ والے ملازمین (Contract Workers) کو منصوبہ بند طریقے سے مستقل کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: