ایس پی نے جاری کی اسٹار امیدواروں کی فہرست، اعظم گڑھ سے الیکشن لڑیں گے اکھیلیش، ملائم کا نام نہیں

سماجودای پارٹی نے اتوار کے روز اپنے اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے

Mar 24, 2019 11:43 AM IST | Updated on: Mar 24, 2019 01:49 PM IST
ایس پی نے جاری کی اسٹار امیدواروں کی فہرست، اعظم گڑھ سے الیکشن لڑیں گے اکھیلیش، ملائم کا نام نہیں

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی نے پہلے مرحلے کے لوک سبھا الیکشن کے لئے اتوار کے روز اپنے اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو سمیت 40 لیڈران کے نام شامل ہیں، لیکن سماجوادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادوکا نام فہرست میں نہیں شامل کیا گیا ہے۔

سماجودای پارٹی نے اتوار کے روز اترپردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں  اعظم گڑھ اور رام پور سیٹ سے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ اعظم گڑھ سے اس بار  اکھیلیش یادو خود الیکشن لڑیں گے۔ وہیں اعظم خان کو رام پور کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Loading...

ایس پی نے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان، جیہ بچن، ڈمپل یادو، راجیندر چودھری، رام گووند چودھری، احمد حسن، جاوید علی خان، وشمبھر پرساد نشاد، سریندر ناگر، تیج پرتاپ یادو، نریش اتم پٹیل، مولانا یاسین علی عثمانی ، منوج پارس ، محبوب علی اور شاہد منظور کو بھی لوک سبھا الیکشن کے لئے اسٹار امیدوار بنایا گیا ہے۔

sp candidate

Loading...