ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

UP News: یوگی حکومت کا بڑا اعلان، 10 فروری سے کھلیں گے چھٹی سے 8 ویں کلاس تک کے اسکول، ایک سے پانچ تک پر بھی فیصلہ

School Reopen News: اترپردیش حکومت (Uttar Pradesh Government) نے کلاس 6 سے 8 تک کے اسکولوں کو 10 فروری سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کلاس ایک سے پانچ تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلیں گے۔

  • Share this:
UP News: یوگی حکومت کا بڑا اعلان، 10 فروری سے کھلیں گے چھٹی سے 8 ویں کلاس تک کے اسکول، ایک سے پانچ تک پر بھی فیصلہ
یوگی حکومت کا بڑا اعلان، 10 فروری سے کھلیں گے چھٹی سے 8 ویں کلاس تک کے اسکول

لکھنو: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) کے حکم کے بعد بنیادی شعبہ تعلیم (Basic education department) نے صوبہ میں کلاس 6 سے 8 تک کے اسکولوں کو 10 فروری سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کلاس ایک سے پانچ تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلیں گے۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق، اسکولوں میں کلاس 6 سے کلاس 8 تک کی پڑھائی پھر شروع کرانے پر غور کرنے کو کہا تھا۔


اس کے بعد بنیادی شعبہ تعلیم نے کلاس 6 سے 8 تک کے اسکولوں کو 15 فروری سے کھولنے کی تجویز ایڈیشنل چیف سکریٹری بنیادی تعلیم کے وزیر ستیش دویدی کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حتمی منظوری کے لئے بھیجا گیا تھا۔ جبکہ کلاس ایک سے پانچ تک اسکولوں کو یکم مارچ سے کھولنے کی بھی تجویز تھی۔ وہیں، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی منظوری ملنے کے بعد محکمہ تعلیم نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔




وزیر اعلیٰ یوگی نے کہی تھی یہ بات

مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق، اسکولوں میں کلاس 6 سے 8 تک کی پڑھائی پھر شروع کرانے پر غور کرنے کی بابت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ٹوئٹ کرکے بتایا کہ محکمہ کو احکامات دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے پڑھائی شروع کرنے سے پہلے افسران کو کورونا انفیکشن کی حالات کا جائزہ لینے کے لئے احکامات دیئے گئے تھے۔ ان کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں بنیادی شعبہ تعلیم اور ضلع میڈیکل افسر کی مشترکہ کمیٹی کے ذریعہ ہر ضلع میں اس بابت پوری رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ کورونا وائرس کی وبا کی اترپردیش میں گزشتہ تقریباً ایک سال اسکولوں میں پڑھائی بند چل رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 07:46 PM IST