உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP بلدیاتی انتخابات سے قبل اعظم خان اور شیو پال یادو کی دہلی میں خفیہ میٹنگ سے سیاست گرم

    اعظم خان اور شیو پال یادو کی دہلی میں خفیہ میٹنگ سے سیاست گرم!

    اعظم خان اور شیو پال یادو کی دہلی میں خفیہ میٹنگ سے سیاست گرم!

    UP Political News: جانکاری کے مطابق، شیو پال یادو اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اتوار رات یوپی بھون پہنچے۔ شیو پال یادو جہاں پہلی منزل پر ٹھہرے، وہیں اعظم خان نے دوسری منزل پر کمرہ بُک کرایا۔ اس دوران اعظم خان کے رکن اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم بھی آئے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لیڈران کے درمیان لمبی بات چیت ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow | Delhi | Rampur
    • Share this:
      نئی دہلی/لکھنو: یوپی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیاست ایک بار پھر گرم ہوگئی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن نومبر-دسمبر میں الیکشن کروانے کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رامپور سے رکن اسمبلی اعظم خان اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو کے درمیان دہلی میں ہوئی خفیہ میٹنگ سے ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ حالانکہ پی ایس پی ایل کی طرف سے ایسی کسی بھی ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔

      جانکاری کے مطابق، پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر شیوپال یادو اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اتوار رات یوپی بھون پہنچے۔ شیو پال یادو جہاں پہلی منزل پر ٹھہرے، وہیں اعظم خان نے دوسری منزل پر کمرہ بُک کرایا۔ اس دوران اعظم خان کے رکن اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم بھی آئے ہوئے تھے۔ منگل کی صبح شیو پال یادو جہاں دہلی سے روانہ ہوگئے۔ وہیں اعظم خان اور عبداللہ اعظم ابھی دہلی میں ہی قیام پذیر ہیں۔ ایسے میں شیو پال یادو اور اعظم خان کی اتوار رات ملاقات کی بحث زوروں پر ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      مغربی بنگال میں گھمسان، ممتا بنرجی کے خلاف سڑک پر اتری BJP، پولیس سے تصادم

      یہ بھی پڑھیں۔

      اتراکھنڈ میں بھی ہوگا مدارس کا سروے، CM پشکر سنگھ دھامی نے دیئے احکامات

      خفیہ دورے میں لمبی ملاقات

      سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے لیڈر شیوپال یادو کا دہلی دورہ خفیہ بتایا جا رہا ہے۔ اس دوران دونوں لیڈران نے بھی میڈیا سے بھی دوری بنائے رکھا۔ ساتھ ہی اتوار رات ہوئی لمبی ملاقات میں کیا سیاسی باتیں ہوئیں، اس پر بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، دونوں پارٹی کے لیڈر اسے ذاتی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔ وہیں سیاسی ماہرین کی مانیں تو یوپی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل یہ ایک بڑی آہٹ کا اشارہ دے رہے ہیں۔

      اعظم خان کے بہانے اکھلیش پر تنقید کرتے رہے ہیں شیوپال

      پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اعظم خان کے بہانے سیدھے اکھلیش یادو پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ وہ اعظم خان کے خلاف ظلم ہونے کا حوالہ دے کر اکھلیش یادو اور سماجوادی پارٹی کی پالیسیوں پر بھی سوال کھڑا کرچکے ہیں۔ اپریل میں سیتا پور جیل میں اعظم خان سے ملنے گئے شیوپال یادو نے سموجادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پر جم کر تنقید کی تھی۔ پارٹی میں مسلم لیڈران کو نظر انداز کئے جانے کا بھی الزام لگایا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: