اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP Election: ابھی کھیل شروع ہوا ہے... سوامی پرساد موریہ نے کردیا اشارہ، بی جے پی کو ابھی اور لگیں گے بڑے جھٹکے

    اترپردیش (Uttar Pradesh News) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (UP Election) سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya News) نے یوگی کابینہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر کو استعفیٰ سونپنے کے فوراً بعد اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی ایک تصویر آئی، جس میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya News) کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش (Uttar Pradesh News) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (UP Election) سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya News) نے یوگی کابینہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر کو استعفیٰ سونپنے کے فوراً بعد اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی ایک تصویر آئی، جس میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya News) کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔ سوامی پرساد موریہ یوگی حکومت میں وزیر محنت تھے۔ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوتے ہی انہوں نے اشارہ کردیا کہ بی جے پی میں بڑی بھگدڑ مچنے والی ہے۔ سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya Joins SP) نے کہا کہ ابھی کھیل شروع ہوا ہے۔ 1-2 دنوں میں کھیل کا نتیجہ آئے گا۔

      بی جے پی سے ناطہ توڑنے کے بعد سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ نظر انداز کئے جانے کے سبب فیصلہ لینا پڑا۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ صبح ہی میں دنیش شرما اور بنسل جی سے ملا۔ 1-2 دن کے اندر انتظار کیجئے۔ ابھی تو کھیلا شروع ہوا ہے، ایک دو دن میں کھیل کا نتیجہ آئے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کابینہ میں بندشیں تھیں، کھل کر کام نہیں کرنے دے رہے تھے۔ حالانکہ میرے ساتھ ایسی بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسر شادہی کی غلطی نہیں ہوتی ہے۔ یہ لوگ وزیر اعلیٰ کے اشارے پر کام کرتے ہیں۔ لیڈر کے پالیسی اور ضوابط طے کرتے ہیں کہ افسر کیسے کام کرتے ہیں۔

      سوامی پرساد موریہ کے استعفیٰ کے بعد مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی کو کئی اور بڑے جھٹکے لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو وزیر آیوش دھرم سنگھ سینی سمیت چار اراکین اسمبلی بھی سوامی پرساد موریہ کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں جاسکتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو کانپور دیہات سے بی جے پی رکن اسمبلی بھگوتی پرساد ساگر کو سوامی پرساد موریہ کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ بھی سوامی پرساد موریہ کی راہ اپنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر دارا سنگھ چوہان بھی بی جے پی چھوڑ سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں تلہر سے بی جے پی رکن اسمبلی روشن لال ورما بھی سماجوادی پارٹی میں جاسکتے ہیں۔ شاہجہاں پور کے تلہر سے بی جے پی رکن اسمبلی روشن لال خود سوامی پرساد موریہ کا استعفیٰ  لے کر راج بھون پہنچے تھے۔ انہوں نے موریہ کا خط دکھاتے ہوئے کہا، ’سوامی جی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لئے نہیں آئے۔ ہم اس کے بعد استعفیٰ دیں گے‘۔

      دوسری جانب، اکھلیش یادو سے مل کر سوامی پرساد موریہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے۔ خود اکھلیش یادو نے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے سوامی پرساد موریہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے لکھا- ’سماجی انصاف اور سماجی مساوات کے لئے لڑائی لڑنے والے مقبول لیڈر سوامی پرساد موریہ اور ان کے ساتھ آنے والے دیگر سبھی لیڈروں، کارکنان اور حامیوں کا سماجوادی پارٹی میں احترام کے ساتھ استقبال اور خیرمقدم! سماجی انصاف کا انقلاب ہوگا-بائیس میں بدلاو ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: