ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کا قہر، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی

UP Weather Updates: سب سے زیادہ نقصان کانپور منڈل میں ہوا ہے۔ کانپور دیہات میں بھوگنی پور تحصیل کے الگ الگ گاوں میں پانچ، گھاٹم پور میں ایک، فتح پور ضلع میں سات اور ہمیر پور کے اوپری گاوں میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

  • Share this:
اترپردیش کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کا قہر، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اترپردیش کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کا قہر، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لکھنو: اترپردیش کے کئی اضلاع میں اتوار کو جہاں مانسون کی بارش کی وجہ سے لوگوں کو امس اور گرمی سے راحت ملی، وہیں کئی جگہ آسمانی بجلی (Lightning) گرنے سے 40 افراد کی موت ہوگئی۔ قدرتی آفت میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ گرج اور چمک کی وجہ سے تین درجن سے زیادہ جانوروں کی بھی جان چلی گئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسمانی بجلی کی چپیٹ میں آنے کی وجہ سے ہوئی اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کو ضابطے کے مطابق راحتی رقم دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوئے لوگوں کا مکمل علاج کرانے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق، کانپور اور آس پاس کے اضلاع میں 18، پریاگ راج میں 13، کوشامبی میں تین، پرتاپ گڑھ میں ایک، آگرہ میں تین اور وارانسی اور رائے بریلی میں ایک ایک شخص کی جان چلی گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان کانپور منڈل میں ہوا ہے۔ کانپور دیہات میں بھوگنی پور تحصیل کے الگ الگ گاوں میں پانچ، گھاٹم پور میں ایک، فتح پور ضلع میں سات اور ہمیر پور کے اوپری گاوں میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔


وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسمانی بجلی کی چپیٹ میں آنے کی وجہ سے ہوئی اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسمانی بجلی کی چپیٹ میں آنے کی وجہ سے ہوئی اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔


انسان کے ساتھ جانور بھی چپیٹ میں آئے

پریاگ راج کی بات کریں تو بھگیسر میں 13 سالہ رام راج اور 12 سالہ پشیندر کمار، مہولی گاوں میں 65 سالہ رام سورت کی موت ہوگئی۔ بارا کے کریا کلاں میں کامتا پرساد، ریرا میں وملیش کمار اور لوگہگرا میں ہریش چندر، کرچھنا کے روکڑی میں تری بھون ناتھ، سوراوں کے سلطانپور میں آرتی کماری، دادنپور میں رنجنا، کمال پور میں سنگیتا، چکباہر میں کملا دیوی، ملاک بیلا میں مالتی دیوی اور گیتا دیوی اور کوشامبی کے پورخاص میں رام چندر، اکبر آباد گسیلی میں مورت دھوج، پچھم شریرا میں مینک عرف شانی (14) اور پرتاپ گڑھ کے منگا پور میں آشارام کی موت ہوگئی۔ اے ڈی ایم فنانس اور آمدنی ایم پی سنگھ کا کہناہ ے کہ 11 جانوروں کی بھی جان چلی گئی ہے۔ وہیں باندہ کوتوالی علاقے کے موتیاری گاوں میں 13 سالہ بچی اور اناو کے سرائے بیدرا میں دو بچوں کی جان چلی گئی۔ گھاٹم پور میں 38 جانوروں کی بھی موت ہوئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2021 08:29 AM IST