ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی پنچایت انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری، 15 اپریل سے ڈالے جائیں گے ووٹ، دو مئی کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

ریاستی الیکشن کمیشنر منوج کمار نے بتایا کہ ریاست میں 4 مراحل میں 15 اپریل، 19اپریل، 26 اپریل اور29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 2مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔

  • Share this:
یوپی پنچایت انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری، 15 اپریل سے ڈالے جائیں گے ووٹ، دو مئی کو ہوگی ووٹوں کی گنتی
یوپی پنچایت انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری، 15 اپریل سے ڈالے جائیں گے ووٹ

لکھنو: اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے لئے بالآخر جمعہ کوبگل بج گیا۔ ریاستی الیکشن کمشین نے چار مراحل میں ہونے والے سہ سطحی پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ریاستی الیکشن کمیشنر منوج کمار نے بتایا کہ ریاست میں 4 مراحل میں 15 اپریل، 19اپریل، 26 اپریل اور29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 2مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے لئے نامزدگی 3اور4اپریل کو ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے 7اور8 اپریل،تیسرے مرحلے کے لئے 13اور15 جبکہ چوتھے اورآخری مرحلے کے لئے 17اور18اپریل کو امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔سبھی چار مراحل کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 18اضلاع سہارنپور، غازی آباد، رامپور، بریلی، ہاتھرس، آگرہ، کانپور(شہہر)،جھانسی،مہوبہ،پریاگ راج، رائے بریلی، ہردوئی، اجودھیا، شراوستی، سنت کبیر نگر،گورکھپور، جین پور اور بھدوہی میں ووٹنگ ہوگی۔


ریاستی الیکشن کمیشنر منوج کمار نے بتایا کہ ریاست میں 4 مراحل میں 15 اپریل، 19اپریل، 26 اپریل اور29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 2مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔
ریاستی الیکشن کمیشنر منوج کمار نے بتایا کہ ریاست میں 4 مراحل میں 15 اپریل، 19اپریل، 26 اپریل اور29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 2مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔


دوسرے مرحلے کے تحت جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں مظفر نگر، باغپت، گوتم بدھ نگر، بجنور، امروہہ، بدایوں، ایٹہ، مین پوری، قنوج، اٹاوہ،للت پور، چترکوٹ، پرتاگڑھ، لکھنو، لکھیم پور کھیری، سلطان پور، گونڈہ، مہاراج گنج، وارانسی اور اعظم گڑھ شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے کے تحت شاملی، میرٹھ، مرادآباد، پیلی بھیت، کاس گنج، فیروزآباد، اوریا، کانپور دیہات،جالون، ہمیر پور، فتح پور، اناو، امیٹھی، بارہ بنکی،بلرامپور، چندولی، سدھارتھ نگر، دیوریا، مرزا پور اوربلیا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں چوتھے اور آخری مرحلے میں ہاپوڑ، بلندشہر، سنبھل، شاہجہاں پور، متھرا، علی گڑھ، فرخ آباد، باندہ، کوشامبی، سیتاپور، امبیڈکر نگر، بہرائچ، بستی، سدھارتھ نگر، غازی پور، سونبھدر اور مئو شامل ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 03:20 PM IST