உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Chunav Result: یوگی کی دوبارہ آمد سے پہلے بی جے پی کارکنان نے بُک کرایا منور رانا کا ٹرین ٹکٹ

    یوپی میں ایک بار پھر سے یوگی حکومت کی واپسی جہاں کئی معنوں میں تاریخی ہے تو وہیں ان لوگوں کے لئے بھی بڑا پیغام ہے، جو کھل کر یوگی حکومت کی مخالفت میں لگے ہوئے تھے۔ منور رانا (Munawar Rana) بھی انہیں میں سے ایک ہیں جو یوگی حکومت کو مسلم مخالف بتاکر مسلسل مخالفت کر رہے تھے۔ اب جب یوپی میں ایک بار پھر سے بی جے پی حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے تو بی جے پی کارکنان نے منور رانا کے لئے مغربی بنگال کا ٹکٹ کرا دینے کی بات کہی ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: یوپی اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election Results 2022) کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد سے بی جے پی مسلسل مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یوپی میں ایک بار پھر سے یوگی حکومت کی واپسی جہاں کئی معنوں میں تاریخی ہے تو وہیں ان لوگوں کے لئے بھی بڑا پیغام ہے، جو کھل کر یوگی حکومت کی مخالفت میں لگے ہوئے تھے۔ منور رانا (Munawar Rana) بھی انہیں میں سے ایک ہیں جو یوگی حکومت کو مسلم مخالف بتاکر مسلسل مخالفت کر رہے تھے۔ اب جب یوپی میں ایک بار پھر سے بی جے پی حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے تو بی جے پی کارکنان نے منور رانا کے لئے مغربی بنگال کا ٹکٹ کرا دینے کی بات کہی ہے۔

      اترپردیش میں زبردست جیت کی طرف بڑھ رہی بی جے پی کو لے کر بی جے پی کارکنان محمد ذیشان خان نے کہا کہ انہوں نے منور رانا کا ٹکٹ مغربی بنگال کے لئے کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13152 کولکاتا ایکسپریس سے منور رانا کا ٹکٹ کرایا گیا ہے۔ ذیشان خان کا کہنا ہے کہ منور رانا نے کہا تھا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ پھر سے جیت جاتے ہیں اور بی جے پی پھر سے جیت جاتی ہے تو وہ اترپردیش چھوڑ دیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      UP Election Results 2022: رامپور سے اعظم خان اور سوار سیٹ سے بیٹے عبداللہ اعظم جیتے

      انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ جیت رہی ہے تو منور رانا کو ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے ان کا ٹکٹ بنگال کے لئے کٹوا دیا گیا ہے۔ ایسا اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ وہ یوپی میں محفوظ نہیں محسوس کرتے ہیں۔ وہ بنگال میں ممتا بنرجی کے پاس جاکر وہیں پر محفوظ ہیں۔ وہ کہتے  رہے ہیں کہ یہاں پر مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم ہوتا ہے۔

      واضح رہے کہ مشہور شاعر منور رانا نے یوپی میں بی جے پی حکومت پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی جیتتی ہے تو وہ اترپردیش چھوڑ دیں گے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: