உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Yogi 2.0: یوگی کابینہ کی فائنل فہرست آئی سامنے، کیشو پرساد موریہ کے ساتھ برجیش پاٹھک ہوں گے نائب وزیر اعلیٰ

    یوگی کابینہ  میں کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    یوگی کابینہ میں کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کی حلف برداری تقریب کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے یوگی کابینہ کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے، جس میں کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں 52 نام ہیں، جنہیں وزیر بنایا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش (Uttar Pradesh) میں یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) تاریخ رقم کرتے ہوئے لکھنو کے اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم (Ikana Stadium) میں تقریباً 70 ہزار لوگوں کے سامنے مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ کے عہدے اور راز داری کا حلف اٹھالیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اسٹیج پر موجود ہیں۔ اس حلف برداری تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا  سمیت کئی مرکزی وزرا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی موجود ہیں۔

      یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کی حلف برداری تقریب سے پہلے یوگی کابینہ کی فہرست بھی سامنے آئی، جس میں کئی اہم ناموں کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ جبکہ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس طرح سے دنیش شرما کی جگہ پر برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس فہرست میں 52 نام ہیں، جنہیں وزیر بنایا جا رہا ہے۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی موجودگی میں لکھنو کے اکانا اسٹیڈیم میں دوسری بار وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔
      یوگی آدتیہ ناتھ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی موجودگی میں لکھنو کے اکانا اسٹیڈیم میں دوسری بار وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔


      نائب وزرائے اعلیٰ: کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک

      کابینی وزیر: سوریہ پرتاپ شاہی، سریش کمار کھنہ، سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جے ویر سنگھ، دھرمپال سنگھ، نند گوپال گپتا نندی، بھوپیندر سنگھ چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل اور سنجے نشاد۔

      ریاستی وزیر: (آزادانہ چارج): کپل دیو اگروال، رویندر جیسوال، نتن اگروال، سندیپ سنگھ، گلاب دیوی، گریش چندر یادو، دھرم ویر پرجاپتی، اسیم ارون، جے پی ایس راٹھور، دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ، دنیش پرتاپ سنگھ، ارون کمار سکسینہ اور دیاشنکر مشرا دیالو۔

      ریاستی وزیر: دنیش کھٹک، سنجیو گوڑ، مینکیشور سنگھ، بلدیو سنگھ اولکھ، اجیت پال، جسونت سینی، رامکیش نشاد، منوہر لال منو کوری، سنجے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی، سومیندر تومر، انوپ پردھان، پرتیبھا شکلا، راکیش راٹھور، رجنی تیواری، ستیش شرما، وجے لکشمی گوتم اور دانش آزاد انصاری۔

      وہیں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ سمیت تمام لیڈران لکھنو پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور ملائم سنگھ یادو حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ جبکہ مایاوتی کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان تینوں لیڈران کو خود فون کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: