'سانس لینا مشکل، بیہوش ہورہے لوگ.....' ، چشم دیدوں نے سنائی لدھیانہ گیس لیک کی دردناک داستاں

'سانس لینا مشکل، بیہوش ہورہے لوگ.....' ، چشم دیدوں نے سنائی لدھیانہ گیس لیک کی دردناک داستاں ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

'سانس لینا مشکل، بیہوش ہورہے لوگ.....' ، چشم دیدوں نے سنائی لدھیانہ گیس لیک کی دردناک داستاں ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

Ludhiana Gas Leak: جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ گیس گٹر سے لیک ہوئی ہو، جو حال ہی میں ہوئی بارش کی وجہ سے بند ہوگیا تھا ۔ انہوں نے وہاں کے حالات کو دم گھٹنے والا اور خوفناک بتایا ۔ ان لوگوں نے دیکھا کہ علاقہ میں گیس پھیلتے ہی لوگ بیہوش ہوکر گر پڑے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ludhiana | Punjab
  • Share this:
    لدھیانہ: پنجاب میں لدھیانہ ضلع کے گھنی آبادی والے غیاث پورہ علاقہ میں اتوار کو زہریلی گیس کے رساو کی وجہ سے گیارہ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر لوگ بیمار ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ بیمار لوگوں کا ایک اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔ حادثہ میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان میں زیادہ تر مہاجر مزدور بتائے جارہے ہیں ۔ پولیس اور این ڈی آر ایف کے جوان جائے واقعہ پر موجود ہیں اور واقعہ کی جانچ کررہے ہیں ۔

    پولیس نے کہا کہ گیس کا رساو ہوا اور اس کی وجہ کیا تھی، یہ فی الحال پتہ نہیں لگائی جاسکی ہے ۔ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ گیس گٹر سے لیک ہوئی ہو، جو حال ہی میں ہوئی بارش کی وجہ سے بند ہوگیا تھا ۔ انہوں نے وہاں کے حالات کو دم گھٹنے والا اور خوفناک بتایا ۔ ان لوگوں نے دیکھا کہ علاقہ میں گیس پھیلتے ہی لوگ بیہوش ہوکر گر پڑے ۔

    چشم دیدوں میں سے ایک اروند چوبے نے دعوی کیا کہ اس نے ایک گٹر سے دھنواں نکلتا دیکھا ۔ انہوں نے سڑک پر بیہوش پڑے لوگوں کے ویڈیو بھی شوٹ کئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی سے گیس رساو کے بارے میں علم ہوا ۔ اروند نے انڈیا ٹوڈے سے کہا کہ ہم کرکٹ کھیلنے کا منصوبہ بنا رہے تھے کیونکہ اتوار کا دن تھا ۔ صبح تقریبا سات بجے میرے بھائی نے مجھے بتایا کہ گیس رساو ہوا ہے ۔ ہم جائے واقعہ پر پہنچے اور ہم نے گیس سے متاثرہ لوگوں کو بچانے کی کوشش کی ۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پایا کہ ان میں سے ایک زندہ تھا اور ایک ایمبولینس اس شخص کو دور لے گئی ۔ ہم خوش قسمت ہے کہ ہم زندہ ہے ۔ یہ خوفناک اور دم گھٹنے والا تھا۔ سانس لینا مشکل ہورہا تھا ۔ اروند کے بھائی آشیش چوبے نے کہا کہ جب وہ اپنے قریبیوں کو بچانے کی کوشش کررہے تھے، اس دوران انہوں نے لوگوں کو بیہوش ہوتے ہوئے دیکھا ۔ آشیش نے بتایا کہ اس نے سات سے آٹھ لوگوں کو اپنے سامنے بیہوش ہوتے ہوئے دیکھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: گوتم نولکھا کو سپریم کورٹ نے کہا- سیکورٹی پر خرچ ہوئے 8 لاکھ، جمع کرائیں


    یہ بھی پڑھئے: وزیر داخلہ امت شاہ نے ممبئی میں سنی پی ایم مودی کے 'من کی بات' کی 100ویں ایپی سوڈ



    وہیں ایک دیگر چشم دید آرزو خان نے کہا کہ اس واقعہ میں انہوں نے اپنے 12 سال کے بھائی کو کھودیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بارہ سال کے بھائی کی اس حادثہ میں موت ہوگئی ۔ حادثہ کے وقت وہ اپنے کمرے تھا ۔ زیادہ تر مہلوکین اترپردیش اور بہار کے رہنے والے تھے ۔ ابھی بھی کئی لوگوں کے گھروں میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ گھروں اور فیکٹریوں کو خالی کرالیا گیا ہے اور پورے علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: