مویشیوں کے لیے خطرناک لمپی وائرس نے ایک مرتبہ پھر پوروانچل میں دستک دے دی ہے۔ مرزاپور کے کئی علاقے میں مویشیوں میں لمپی وائرس کی علامات دکھائی دی ہیں۔ ایسے میں وارانسی میں بھی مویشی پالنے والوں کو الرٹ کیا گیا ہے۔ مویشیوں کی حفاظت کے لیے ٹیکے کی 10 ہزار ڈوز بھی وارانسی میں منگوالی گئی ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں ضلع میں لمپی کی بیماری سے سینکڑوں مویشی متاثر ہوئے تھے۔ ان کی حفاظت کے لیے گزشتہ سال دو لاکھ 45 ہزار 500 مویشیوں کو ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ مرزاپور میں مویشیوں میں اس وائرس کی علامات دکھائی دینے کے بعد پھر سے چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ چیف ویٹرنری آفیسر اشوک تیواری نے بتایا کہ جانوروں کو لمپی وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین کی 10,000 خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ جس کا اطلاق گائے کی پناہ گاہوں میں جانوروں پر ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ بیماری کی علامات
گایوں کے جسم میں گول گول لمپ نکل آتے ہیں۔ جس کو پاکس وائرس بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ مویشی چارہ دانا چھوڑ دیتے ہیں۔ پیر میں زخم ہوجاتا ہے۔ دو تین دن کے اندر جانور مرجاتا ہے۔
جس جگہ لمپی وائرس پھیلا ہے وہاں سے جانور دوسرے علاقے میں نہ جائے۔ جس جانور کو لمپی وائرس ہوجائے، اسے مویشی پالنے والے دیگر مویشیوں سے دور رکھے۔ نیم کی پتی سے زخم کو سہلائیں اور نیم کی پتی مویشیوں کو کھلائیں۔ ڈاکٹرس کی صلاح پر ایل ایسڈ ی نامی دوا لے کر فوری دینا شروع کردیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔