Lunar Eclipse 2022 : اس دن لگے گا سال کا پہلا چاند گرہن، یہاں جانئے وقت اور دیگر اہم باتیں
Lunar Eclipse 2022 : اس دن لگے گا سال کا پہلا چاند گرہن، یہاں جانئے وقت اور دیگر اہم باتیں
Lunar Eclipse 2022 : ہندوستانی وقت کے مطابق یہ چاند گرہن صبح آٹھ بج کر 59 منٹ سے لے کر دس بج کر 23 منٹ تک لگے گا ۔ حالانکہ یہ چاند گرہن ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا ۔
Lunar Eclipse 2022 : سال 2022 کا پہلا چاند گرہن 16 مئی کو لگنے والا ہے ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ چاند گرہن صبح آٹھ بج کر 59 منٹ سے لے کر دس بج کر 23 منٹ تک لگے گا ۔ حالانکہ یہ چاند گرہن ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا ، اس لئے اس کا سوتک کال بھی ویلڈ نہیں ہوگا ۔ بتادیں کہ یہ چاند گرہن ، مکمل چاند گرہن ہوگا ۔
پہلا چاند گرہن اٹلانٹک ، انٹارکٹیکا ، بحر ہند، بحر الکاہل، جنوبی اور مغربی یوروپ، جنوبی اور مغربی ایشیا، شمالی امریکہ کے زیادہ تر حصے، افریقہ اور جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا۔
مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج کے گرد گھومتی ہوئی اس کے بالکل سامنے آجاتی ہے اور اسی وقت چاند زمین کے سامنے آجاتا ہے۔ ایسی حالت میں زمین سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی۔ اس بار مکمل چاند گرہن ہی ہونے والا ہے۔
نومبر میں ہوگا اگلا چاند گرہن
سال 2022 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر 2022 کو ہوگا۔ یہ چاند گرہن شام 05:28 سے شام 07:26 تک رہے گا۔ یہ گرہن ہندوستان کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔