உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: مدرسہ سروے کے بیچ مجلس اتحاد المسلمین نے شروع کی مدرسہ بورڈ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی تحریک

    مدھیہ پردیش: مدرسہ سروے کے بیچ مجلس اتحاد المسلمین نے شروع کی مدرسہ بورڈ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی تحریک

    مدھیہ پردیش: مدرسہ سروے کے بیچ مجلس اتحاد المسلمین نے شروع کی مدرسہ بورڈ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی تحریک

    مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ جہاں صوبہ کے مدارس کا سروے کرانے کو لے کر کام شروع کردیا گیا ہے تو وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے شیوراج سنگھ حکومت کو گھیرنے کے لئے ایم پی مدرسہ بورڈ سے الحاق شدہ مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر تحریک شروع کردی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ جہاں صوبہ کے مدارس کا سروے کرانے کو لے کر کام شروع کردیا گیا ہے تو وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے شیوراج سنگھ حکومت کو گھیرنے کے لئے ایم پی مدرسہ بورڈ سے الحاق شدہ مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر تحریک شروع کردی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے وفد نے پانچ سال سے تنخواہوں سے مدارس اساتذہ کی تنخواہوں کے معاملہ کو لے کر ایم پی امپلائز ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات کی اور مدارس اساتذہ کی تنخواہوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: حجاب کیس: سپریم کورٹ نے کہا : تعلیمی اداروں کو ڈریس مقرر کرنے کا اختیار


    مجلس اتحاد المسلمین بھوپال کور گروپ کے رکن قاضی سید انس علی ندوی نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں شیوراج سنگھ حکومت ایک خاص نظریہ پر کام کر رہی ہے ۔ ایک جانب مدارس کا سروے کیا جا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب وہ مدارس جو مدرسہ بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں اور جنہوں نے حکومت کو رجسٹریشن کی فیس ادا کی ہے ۔ ان کے اساتذہ پانچ سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ حکومت کو مدارس کی اتنی فکر ہے تو وہ مدارس جن کا رجسٹریشن اسی شیوراج سنگھ حکومت نے کیا ہے ان کے اساتذہ پانچ سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں ان کو تنخواہ دینے کی فکر نہیں ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: آسام حکومت اور 8 قبائلی گروپوں کے درمیان ہوا سمجھوتہ، امت شاہ نے بتایا تاریخی


    مجلس اتحاد المسلمین کے اعلی سطحی وفد نے مدھیہ پردیش امپلائز ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین رمیشن چندر شرما سے ملاقات کی ہے اور انہیں میمورنڈم دیا ہے کہ مدرسہ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کروائی جائے ۔ مجلس مدھیہ پردیش میں حکومت کی من مانی نہیں چلنے دے گی ۔ قانون کی بات قانون کے ذریعہ کی جائے گی اور مدارس اور اس کے اساتذہ کے حق کی لڑائی پوری طاقت کے ساتھ لڑی جائے گی۔

    وہیں جب نیوز18 اردو نے مدھیہ پردیش امپلائز ویلفیئر بورڈ  کے چیئرمین رمیش چندر شرما سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مجلس کے وفد نے مدرسہ اساتذہ کی تنخواہوں کے معاملہ کو لے کر میمورنڈم دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سے اس معاملے میں بات کی جائے گی اور جو مناسب قدم ہوگا وہ مدرسہ اساتذہ کی تنخواہوں کو لے کر اٹھایا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: