مدھیہ پردیش: حج کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ عازمین حج کے خلاف بڑی سازش: عارف مسعود

مدھیہ پردیش: حج کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ عازمین حج کے خلاف بڑی سازش: عارف مسعود

مدھیہ پردیش: حج کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ عازمین حج کے خلاف بڑی سازش: عارف مسعود

Hajj 2023 News: ایم پی کے عازمین حج کی پرواز اکیس مئی سے شروع ہوگی اور ابھی تک خادم الحجاج کا معاملہ طے بھی نہیں ہوا تھا کہ مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کے کرایہ کا سرکلر جاری کرکے عازمین حج کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : حج 2023 کی پرواز شروع ہونے سے قبل مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کے کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عازمین حج کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کی پرواز اکیس مئی سے شروع ہوگی اور ابھی تک خادم الحجاج کا معاملہ طے بھی نہیں ہوا تھا کہ مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کے کرایہ کا سرکلر جاری کرکے عازمین حج کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ عازمین حج کی شکایت یہ ہے کہ حج کمیٹی کے ذریعہ ان سے حج فارم داخل کرنے کے وقت جو وعدہ کیا گیا تھا، اس کو نہ صرف پس پشت ڈال دیا گیا ہے بلکہ حج کرایہ میں پہلے سے کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہی  نہیں بنلگور اور گیا کے حج امبارکیشن پوائنٹ کے کرایہ میں جہاں ستانوے ہزار کا فرق ہے وہیں ممبئی اور بھوپال سے حج پرواز پر جانے والے عازمین حج کے کرایہ میں اڑسٹھ ہزار کا فرق رکھا گیاہے۔

بھوپال ایم ایل اے و ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی فلاح و بہبود کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دونوں سے حج کرایہ میں اضافہ کو احکام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں عارف مسعود نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر دو روز کے اندر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں، تو وہ حج کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بھوپال ایم ایل اے و ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن عارف مسعود نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کے عازمین حج کے کرایہ کو لیکر جو سرکلر جاری کیا گیا ہے، وہ عازمین حج کے ساتھ ایک بڑی سازش ہے۔ مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند نے عازمین حج کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے حج پرواز کے لئے گلوبل ٹینڈر نہ کر کے اپنی پسند کی حج کمپینوں کو فائیدہ پہنچانے کا کام کیا ہے۔ یہی نہیں حج کمیٹی نے حج کرایہ سرکلر کے ذریعہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کو بھی اثر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنا ٹک میں اسمبلی انتخابات ہیں تو کرناٹک بنگلورو سے حج پر جانے والے عازمین حج کو اخرجات و کرایہ کو سب سے کم رکھا گیا ہے ۔ بنگلورسے حج پر جانے والے عازمین حج تین لاکھ  تین ہزار نوسو اکیس روپیہ میں حج کرلیں گے وہیں اسی فریضہ کی ادائیگی کے لئے اگر کوئی عازم حج بہار گیا سے پرواز لیتا ہے تو اسے چار لاکھ تین سو ایکسٹھ روپے ادا کرنا ہوگا۔ گیا سے جانے والے عازمین حج کا کرایہ ملک میں سب سے مہنگا ہے ۔ کیونکہ نتیش جی مودی پر قابو نہیں پا رہے ہیں تو اس طرح سے عازمین حج کو ستایا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: منی پور تشدد: اترپردیش کے طلبہ نے بیان کیا درد، کہا: نہ کھانا ہی ملا اور نہ پانی


یہ بھی پڑھئے: اپنا گھر بھرو... بھاڑ میں جائے عوام، سورو گنگولی کو لیکر کیا بول گئیں ونیش پھوگاٹ


اسی طرح سے بھوپال اور ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والی حج پرواز کے کرایہ میں فرق رکھا گیا ہے۔ ممبئی سے  حج پر جانے والے عازمین حج کو تین لاکھ چار ہزار آٹھ سو تینتالیس روپے صرف کرنا ہوگا جبکہ بھوپال امبارکیشن سے جانے والے عازمین حج کو تین لاکھ باہتر ہزار آٹھ سو پندرہ روپے صرف کرنا ہوگا۔ بھوپال سے ممبئی کی دوری کتنی ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ کووڈ سے قبل جب بھوپال سے عازمین حج مقدس سفر کے لئے گئے تھے تب ممبئی اور بھوپال سے جانے والے عازمین حج کے کرایہ میں بمشکل پندرہ ہزار کا فرق تھا مگر امسال باہتر ہزار کا فرق رکھا گیا ہے جو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہنے کو وزیر برائے شہری ہوا بازی کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے مگر انہیں بھی مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا کوئی خیال نہیں ہے۔ میں نے اس تعلق سے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزیر اقلیتی فلاح و بہبود کو خط لکھا ہے، اگر دو روز میں حج کرایہ میں اضافہ کے احکام کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تو میں حج کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دیدوں گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: