دیوی پر قابل اعتراض تبصرے کو لیکر مہوا موئترا پر بھڑکے سی ایم شیوراج، بھول میں FIRدرج
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مہوا موئترا کے بیان سے ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہندو دیوتاؤں کی توہین کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہوا موئترا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں کالی دیوی تنازعہ میں وزیر اعلی شیوراج سرکار نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں بھوپال کرائم برانچ نے ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم پی موئترا نے ما کالی کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس معاملے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مہوا موئترا کے بیان سے ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہندو دیوتاؤں کی توہین کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہوا موئترا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈاکیومنٹری فلم کالی کے پوسٹر کو لے کر پورے ملک میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ پوسٹر میں ماں کالی کو سگریٹ پیتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر لینا منیمیکالائی اور دیگر کے خلاف کئی ریاستوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے اس بارے میں متنازعہ ٹویٹ کیا تھا۔
انہوں نے آر ایس ایس پر بھی ایک متنازعہ بات کہی تھی۔ اس ٹویٹ کے بعد بی جے پی ایم پی مہوا پر بھی مسلسل حملہ آور ہے۔ بی جے پی نے اسے لوگوں کو مذہبی بھڑکانے والا ٹویٹ قرار دیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔