உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام سے بھوپال MLA عارف مسعود ہوئے با عزت بری

    مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام سے بھوپال MLA عارف مسعود ہوئے با عزت بری

    مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام سے بھوپال MLA عارف مسعود ہوئے با عزت بری

    Bhopal News : توہین رسالت کے معاملے کو لیکر فرانس کے صدر کے خلاف بھوپال اقبال میدان میں کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ کئے گئے احتجاج اور بھوپال ایم ایل اے کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے معاملے میں عدالت نے عارف مسعود کو با عزت بری کردیا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : توہین رسالت کے معاملے کو لیکر فرانس کے صدر کے خلاف  بھوپال اقبال میدان میں کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ کئے گئے احتجاج  اور بھوپال ایم ایل اے کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے معاملے میں عدالت نے عارف مسعود کو با عزت بری کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ انتیس اکتوبر دوہزار بیس کو فرانس کے صدر کے خلاف اقبال میدان میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا تھا۔ عارف مسعود کے ذریعہ کئے گئے احتجاج کے بعد بھوپال عدالت میں ان کے خلاف  مذہبی اشتعال انگیزی کرنے کا معاملہ درج کیاگیا تھا اور ان کی ضمانت عرضی بھوپال عدالت سے خارج ہونے کے بعد انہیں جبلپور ہائی کورٹ سے اسٹے ملنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ عارف مسعود کے خلاف پہلا معاملہ انتیس اکتوبر کودرج کیاگیا اور پھر یہی معاملہ چار نومبر کو دفعہ ایک سو تینتالیس اور دفعہ ایک ترپن کے تحت درج کیاگیاتھا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : عرفی جاوید سے روزہ کو لے کر کیا گیا سوال تو اداکارہ نے دیا ایسا جواب، جان کر رہ جائیں گے حیران!


    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے وکیل عبدالوحید خان ایڈوکیٹ کہتے ہیں کہ فرانس کا جھنڈا اور وہاں کے صدر کا پتلہ نذر آتش کرنے کے معاملے میں عدالت نے عارف سمعود کو ڈسچارج کردیا ہے ۔عارف مسعود اور ان کے ساتھ دیگر سات لوگوں پر لگائے الزام سے عدالت نے با عزت بری کردیا ہے ۔در اصل پولیس نے عارف مسعود اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک ہی جرم میں دو معاملہ درج کیا تھا ۔جبکہ قانون کی نظر میں ایک جرم میں دو معاملہ درج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے کیس کی میرٹ اور قانون کی روشنی میں عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا اور عدالت نے ہماری دلیل کو سنا اور عارف مسعود سمیت ان کے دیگر سات ساتھیوں کو با عزت بری کردیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : عمران ملک کیسے بن سکتے ہیں مزید خطرناک گیندباز؟ سنیل گواسکر نے دیا یہ بڑا مشورہ


    وہیں بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں ،بر سر اقتدار جماعت کے ذریعہ ایک سازش کے تحت مجھے پھنسانے کی کوشش کی گئی لیکن عدالت کے فیصلہ سے انہیں منھ کی کھانی پڑی ہے ۔حق کی جیت ہوئی ہے۔ آئین نے مجھے احتجاج کرنے کا حق دیا ہے اور اسی کے تحت میں نے احتجاج بلند کیا تھا ۔

    وہاں پر کوئی اشتعال انگیزی نہیں کی گئی تھی بلکہ پر امن طریقے علمائے دین کی موجودگی میں احتجاج کیاگیا تھا ۔ عدالت کا فیصلہ حق پر ہے ۔ اس فیصلہ سے ان لوگوں کو سوچنا ہے جن کے دامن داغدار ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: