وزیراعظم مودی نے بھوپال میں دکھائی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی، کانگریس پر سادھا نشانہ
وزیراعظم مودی نے بھوپال میں دکھائی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی، کانگریس پر سادھا نشانہ
Madhya Pradesh News: کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس صرف ایک خاندان کو ملک کا پہلا خاندان مانتی رہی۔ آزادی کے بعد انہیں ریلوے کا ایک بنا بنایا نیٹ ورک ملا تھا، اگر اس وقت کی حکومتیں چاہتیں تو ریلوے کو بہت تیزی سے جدید بنا سکتی تھیں، لیکن سیاسی مفادات کی خاطر ریلوے کی ترقی کو ہی قربان کر دیا گیا۔
بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بھوپال سے دہلی کے لئے بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے ملک کی 11ویں وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ مدھیہ پردیش میں پہلی وندے بھارت ٹرین ہے۔ وزیراعظم مودی صبح تقریباً 9.30 بجے ایئر فورس کے خصوصی طیارے سے بھوپال پہنچے تھے۔ گورنر اور وزیراعلی نے ان کا استقبال کیا۔
وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے پہلے میں اندور مندر حادثہ پر اپنے دیکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ میں ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو اس حادثے میں ہمیں بے وقت چھوڑ گئے، ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ جو عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے، میں ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ آج مدھیہ پردیش کو پہلی وندے بھارت ٹرین کا تحفہ ملا ہے۔ اس سے مدھیہ پردیش سے دہلی کا سفر آسان ہو جائے گا۔ ریلوے کی تاریخ میں شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہو گا کہ اتنے کم عرصے میں ایک ہی وزیر اعظم کا دو مرتبہ اسی اسٹیشن پر آنا ہوا ہو۔ جدید ہندوستان میں نئے انتظامات، نئی سہولتیں بن رہی ہیں۔ جو بچے اس ٹرین میں مسافر کے طور پر جا رہے تھے، انہوں نے اس ٹرین میں سفر کرنے کی اپنی خواہش ظاہر کی ۔
کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس صرف ایک خاندان کو ملک کا پہلا خاندان مانتی رہی۔ آزادی کے بعد انہیں ریلوے کا ایک بنا بنایا نیٹ ورک ملا تھا، اگر اس وقت کی حکومتیں چاہتیں تو ریلوے کو بہت تیزی سے جدید بنا سکتی تھیں، لیکن سیاسی مفادات کی خاطر ریلوے کی ترقی کو ہی قربان کر دیا گیا۔ حالت یہ تھی کہ آزادی کے کئی دہائیوں بعد بھی ہماری شمال مشرقی ریاستیں ریلوے سے منسلک نہیں تھیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلے ممبران پارلیمنٹ خط لکھتے تھے کہ اس اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے کا انتظام کیا جائے، ٹرین یہاں روکی جائے، وہاں روکئ جائے… یہی آتا تھا۔ آج مجھے فخر ہے کہ اب ممبران پارلیمنٹ خط لکھ کر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جلد از جلد 'وندے بھارت ٹرین' شروع کی جائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔