ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں سیاسی ڈرامہ ، وزرا نے کمل ناتھ کو سونپا استعفی ، گورنر نے بھی منسوخ کی اپنی چھٹی

وزیر اعلی کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کے تازہ سیاسی حالات کے بارے میں اپوزیشن پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈروں سے رہا نہیں جارہا ہے ۔ 15 سال کے گھوٹالوں کا انکشاف ہونے جارہا ہے ، جس کی وجہ سے بی جے پی لیڈران پریشان ہیں ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں سیاسی ڈرامہ ، وزرا نے کمل ناتھ کو سونپا استعفی ، گورنر نے بھی منسوخ کی  اپنی چھٹی
مدھیہ پردیش میں سیاسی ڈرامہ

مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت پر بحران کے بادل چھاگئے ہیں ۔ وزیر اعلی کمل ناتھ نے پیر کو دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور پھر بھوپال کیلئے روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعلی نے بھوپال جانے سے پہلے کہا کہ کسی مسئلہ پر نہ کوئی تنازع ہے اور نہ ہی کوئی بحران ہے ۔ آگے کی حکمت عملی بھوپال میں بنائی جائے گی ۔ حالانکہ اس درمیان بڑی خبر یہ بھی ہے کہ مدھیہ پردیش میں نئے پی سی سی چیف کے نام کا اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے ۔


ذرائع کے حوالے سے ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ جیوترادتیہ سندھیا کو پی سی سی چیف بنایا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے ایسی خبریں بھی ہیں کہ سندھیا کو پی سی سی چیف کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعلی بھی بنایا جاسکتا ہے ۔ حالانکہ کمل ناتھ ان کے نام پر راضی نہیں ہیں ۔ ادھر سندھیا حامی وزرا اور ممبران اسمبلی کے فون سوئچ آف ہیں ، جو کمل ناتھ حکومت پر بحران کے اشارے کررہے ہیں ۔ خبر ہے کہ سندھیا حامی چھ وزرا اور 12 ممبران اسمبلی بنگلورو میں ہیں ۔


کمل ناتھ کابینہ کی میٹنگ


ادھر وزیر اعلی کمل ناتھ سنگھ نے دہلی سے واپسی کے بعد رات میں اپنی کابینہ کی میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں شریک وزرا نے اپنا استعفی وزیر اعلی کو سونپ دیا ہے ، جس کو منظور بھی کرلیا گیا ہے ۔ وزرا نے اپنا استعفی نامہ اس لئے سونپا ہے تاکہ ریاست میں پیدا سیاسی بحران کا حل کوئی حل نکالا جاسکے ۔


گورنر نے منسوخ کی چھٹی

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے اپنی چھٹی منسوخ کردی ہے ۔ راج بھون کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر مل رہی ہے ۔ دراصل گورنر لال جی ٹنڈن لکھنو گئے ہوئے تھے ، لیکن سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ان کے بھوپال واپس لوٹنے کی خبریں آرہی ہیں ۔ گورنر منگل کو واپس لوٹ رہے ہیں ۔

قبل ازیں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد کمل ناتھ نے کہا کہ میں بھوپال جارہا ہوں ، آگے کی حکمت عملی وہیں بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا سیٹ اور دعویداری کو لے کر کوئی تنازع نہیں ہے ، سونیا گاندھی سے میری ہر معاملہ پر باچت چیت ہوئی ہے ۔ راجیہ سبھا کے ناموں کا فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا ۔

وزیر اعلی کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کے تازہ سیاسی حالات کے بارے میں اپوزیشن پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈروں سے رہا نہیں جارہا ہے ۔ 15 سال کے گھوٹالوں کا انکشاف ہونے جارہا ہے ، جس کی وجہ سے بی جے پی لیڈران پریشان ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مدھیہ پردیش کانگریس میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے ، میں نے ہر کانگریس کارکن کا ساتھ دیا ہے ، میرا کوئی گروپ نہیں ہے ۔ غائب ہوئے ممبران اسمبلی کے بارے میں کمل ناتھ نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے تو یہ بات بھی کہی ہے کہ وہ تیرتھ یاترا پر گئے تھے ۔ وزیر اعلی نے ریاست کے لوگوں کو ہولی کی مبارک باد بھی دی ۔
First published: Mar 09, 2020 08:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading