உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: غیر مجاز قبضہ ہٹانے آئے تحصیلدار کو BJP لیڈر نے زندہ جلانے کی کوشش کی، چھڑکا تھا پٹرول، کیس درج

    تحصیلدار کی شکایت پر بی جے پی لیڈر کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ (علامتی تصویر)

    تحصیلدار کی شکایت پر بی جے پی لیڈر کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ (علامتی تصویر)

    پہلے تو بی جے پی لیڈر نے بلدیہ کے عملہ اور انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات ہٹانے پر کافی احتجاج کیا۔ عملہ نہ ماننے پر پیٹرول سے بھری بوتل لے آیا اور تحصیلدار اور خود پر ڈال دیا۔ کسی کی طرف سے ماچس نہ ملنے سے بڑا واقعہ ٹل گیا۔

    • Share this:
      بھوپال:مدھیہ پردیش کے راج گڑھ (Rajgarh) میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب غیر مجاز قبضوں(Encroachment) کو ہٹانے آئے تحصیلدار پر پٹرول چھڑک کر (BJP Leader throw petrol on Tehsildar) زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار بھی نفری کے ساتھ پہنچ گئے اور معاملہ کو ختم کرایا۔ تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے پٹرول سے بھری بوتل لے کر تحصیلدار، آس پاس موجود لوگوں اور خود پر پٹرول چھڑک دیا۔ تاہم مایچز نہ ہونے کی وجہ سے بڑا واقعہ ٹل گیا۔ انتظامیہ نے اس معاملے میں بی جے پی لیڈر کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔

      دراصل، ان دنوں پچور میں تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے آج تحصیلدار راجیش سورتے میونسپلٹی عملہ کے ساتھ شیولائے روڈ پر تجاوزات ہٹانے پہنچے تھے۔ جہاں بی جے پی لیڈر بھگوان سنگھ کا گھر بھی تجاوزات کی زد میں تھا۔ انتظامی عملے کو دیکھتے ہی مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل شروع ہوتے دیکھ کر بی جے پی لیڈر بھگوان سنگھ راجپوت(Bhagwan Singh Rajput) اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچ گئے۔ جس کے بعد تنازع شروع ہوگیا۔

      پہلے انتظامیہ کی مخالفت کی، نہیں مانیں تو ڈال دیا پٹرول
      راج گڑھ ضلع کے پچور میں بی جے پی لیڈر بھگوان سنگھ راجپوت نے پیر کو سڑک کی تعمیر میں آنے والی تجاوزات کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کیا۔ پہلے تو بی جے پی لیڈر نے بلدیہ کے عملہ اور انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات ہٹانے پر کافی احتجاج کیا۔ عملہ نہ ماننے پر پیٹرول سے بھری بوتل لے آیا اور تحصیلدار اور خود پر ڈال دیا۔ کسی کی طرف سے ماچس نہ ملنے سے بڑا واقعہ ٹل گیا۔

      فی الحال میونسپل انتظامیہ نے بی جے پی لیڈر کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ اس واقعہ کو لے کر تجاوزات ہٹانے گئے عملے میں بی جے پی لیڈر کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحصیلدار کے مطابق پولیس عملے کو تجاوزات ہٹانے کے لیے کہا گیا لیکن پولیس کی نفری ساتھ نہیں آئی۔ اس معاملے پر تحصیلدار کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر بھگوان سنگھ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کے ساتھ تجاوزات ہٹانے گیا جہاں بھگوان سنگھ نے مجھے اور میری ٹیم پر پٹرول ڈالا۔ فی الحال، انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے، اور بی جے پی لیڈر کے خلاف جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: